Browsing tag

#istanbul

دوسرا آذربائیجان-ترکیہ توانائی فورم آجفورم کے نتائج کے پروٹوکول پر دستخطوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور آذربائیجان نے توانائی خصوصاً ہائیڈرو کاربن، پیٹروکیمیکل اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری دوسرے آذربائیجان ۔ترکی دوروزہ توانائی فورم کے دوسرے […]

آذربائیجان کا ترک وزیر دفاع کے لیے اعزاز۔

آذربائیجان نے ترکیہ کے وزیر دفاع ہولوسی آکار کو دفاع کے شعبے میں تعاون پر ایوارڈ سے نوازا۔ ترک وزیر دفاع کو باکو میں صدر الہام عالیوف کی جانب سے وزیر دفاع مدات گلیوف نے "آذربائیجان کی دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا تمغہ” دیا۔ ترک دفاعی سربراہ نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان […]

ترکیہ کی برآمدات میں ستمبر میں 9.2فیصد اور درآمدات میں 41.5فیصد اضافہ

ترابزون (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی برآمدات میں ستمبر میں سال بہ سال کی بنیاد پر 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ درآمدات میں بہت زیادہ 41.5فیصد ا ضافہ ہوا، کیونکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت تجارتی خسارے کو بڑھا رہی ہے۔ ملک کے وزیر تجارت مہمت موش نےگذشتہ روز ابتدائی اعدادوشمار کا اعلان […]

ترکیہ سے محبت کی 5 وجوہات

تحریر۔عارف الحق عارف ہم اس وقت ترکیہ کے بڑے شہر اور سلطنت عثمانیہ دور کے صدر مقام استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ابھی ابھی اترے ہیں۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ۴۲ سال کے بعد یہاں آنے کی ہماری خواہش پوری ہوئی ہے۔ اس پر ہم بڑے خوش اور پرجوش ہیں۔ہمیں اس سے […]

ترکیہ نے طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں بڑے یورپی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے جرمنی، نیدرلینڈز اور فرانس جیسے بڑے یورپی ممالک کو طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس نے پچھلے 20 سالوں کے دوران تعلیمی اداروں میں طلباء کے لئے ہاسٹلزکی صلاحیت کو چار گنا سے زیادہ بڑھایا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق […]

استنبول کو 2023کے لئے ترک اقوام کے نوجوانوں کا دارالحکومت قرار دے دیا گیا

انقرہ (پا ترک نیوز) ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس ) نےاستنبول کو آئندہ برس 2023کے لئے ترک دنیا کے نوجوانوںکا دارالحکومت قرادے دیا ہے۔ اس بات کا اعلان ترکیہ کے کھیلوں اور نوجوانوں کے وزیر مہمت کاساپو اولو نے گذشتہ روز او ٹی ایس کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی […]

ترکیہ سونا خریدنے والے ملکوں میں سر فہرست آگیا،صرف اگست میں 9ٹن سونے کی خریداری

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ دنیا بھر میں سونا خریدنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ کا مرکزی بینک اس سال اب تک سونا خریدنے والا سب بڑا بنک ہے ۔جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) […]

ترکیہ میں گٹگا ،چھالیہ یا سپاری منشیات کے زمرے میں آتی ہیں ،قونصلیٹ جنرل پاکستان استنبول

استنبول (پاک ترک نیوز) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے پاکستانی شہریوں کو ترکیہ میں داخل ہونے سے قبل خبردار کیا ہے کہ ترکیہ میں گٹگا، چھالیہ یا سپاری منشیات کے زمرے میں آتی ہیں ۔ پاکستانی شہری ترکیہ سے ایسی اشیا لانے پر اجتناب برتیں ۔ تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف پاکستان استنبول کا […]

ترکیہ کی تاریخ کےسب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اجرا، پہلے روز دو لاکھ 25ہزار سے زائد درخواستیں جمع

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک شہریوں نےملک کے اب تک کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔اس منصوبے کا مقصد جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایوں کے درمیان کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر کا مالک بنانا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نےبدھ کے روز […]

سویڈن کی نئی حکومت کو معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ ترک وزیرخارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) سویڈن کی نئی حکومت کو اب سلامتی کے ان خدشات کو دور کرنا چاہیے جو ترکی نے نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پانے والے معاہدے کے تحت اٹھائے ہیں تاکہ نورڈک ریاست اتحاد میں شامل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو […]

روڈ ٹو استنبول، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ میچز کا آج سے آغاز

استنبول (پاک ترک نیوز) نئے سیزن کے آغاز پریورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ مرحلے کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں، جو شریک ٹیموں کے لیے استنبول میں کھیلے جانے والے فائنل تک پہنچنےکی راہ ہموار کریں گے۔ یو ای ایف اے کی جاری کردہ معلومات کے […]

اورئنٹ ایکسپریس پھر سے چل پڑی

        از : سہیل شہریار اورئنٹ ایکسپریس جس نے کورونا کی وجہ سے تین برس تک معطل رہنےکے بعد اپنا تاریخی سفر پھر سے شروع کر دیا ہے ۔ وہ پیرس سے چل کر پانچ دن بعد گذشتہ بدھ ، 31اگست کی شام اپنا رومانوی سفر مکمل کر کے استنبول کے تاریخی […]

مدارس کا مذاق اڑانے پر ترک گلوکارہ گرفتار

استنبول(پاک تر ک نیوز) مدارس کا مذاق اڑانے پر ترکیہ کی معروف گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی میڈونا کہلائے جانے والی مقبول گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو مدارس کا مذاق اُڑانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترکیہ کی معروف گلوکارہ گلشن کولاکوگلو نے اپنے بینڈ میں […]

ترکی نے منزیکرت کی جنگ کی 951 ویں سالگرہ منائی

استنبول(پاک ترک نیوز)ترکی کی سلجوک اور عثمانی جڑوں کو قبول کرنے والا وطن پرستی کا جذبہ جمعے کے روز ملازگرت میں ہر جگہ موجود تھا کیونکہ مشرقی ترکی کے اس چھوٹے سے قصبے نے منزیکرت (مالازگرٹ) کی جنگ کی برسی کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی میزبانی کی۔ یہ تقریبات ملازگرت کے ساتھ […]

استنبول ائر پورٹ دنیا کا پانچواں مصروف ترین ائرپورٹ بن گیا

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول ہوائی اڈے کو اگست میں دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا ہے۔ جبکہ وہ اپنی درجہ بندی میں 9درجے بہتری کے ساتھ14 ویں سے بڑھ کر پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر آئی جی اے نے دنیا کے معروف ایوی […]

کریمیا کا روس سے الحاق غیرقانونی ہے۔ اسکی یوکرین کو واپسی بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انقرہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور کریمیا کے روس کے ساتھ غیر قانونی الحاق کو مسترد کرتا ہے۔ صدراردوان نے منگل کی شب دوسری کریمیا پلیٹ فارم سمٹ کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کرائمیا […]

بحیرہ روم کے درجہ حرارت میں اضافہ سمندری حیات کے لئے ہلاکت خیز ہے۔ ماہرین

استنبول (پاک ترک نیوز) اگرچہ چھٹیاں گزارنے والے بحیرہ روم کی گرمی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ مگر موسمیاتی سائنسدان اس کی سمندری زندگی کے لیے سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں کیونکہ یہ شدید گرمی کی لہروں کے سلسلے میں جل جاتی ہے۔ بارسلونا سے تل ابیب تک، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ […]

مولانا فضل الرحمان ترکی پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ترکی پہنچ گئے ۔ مولانا فضل الرحمان نے استنبول میں میزبان رسول حضرت ایوب انصاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ مولانا فضل الرحمان ترکی میں قیام کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے […]

ہالی ووڈ اداکارہ سارہ جیسیکا پارکر چھٹیاں گزانے ترکیہ پہنچ گئی

استنبول (پاک ترک نیوز) گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈ یافتہ 57 سالہ اداکارہ سارہ جیسیکا پارکرچھٹیاں گزارنے کے لئے ترکیہ پہنچ گئی ہیں۔انہیں اتوارکی شب استنبول میں جدید علاقے کاراکوئی میں ایک ریستوراں سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ بین الاقوامی اسٹار کو ایچ بی او کی "سیکس اینڈ دی سٹی” سیریزمیں کیری بریڈ شا کے […]

ترک کوسٹ گارڈز کا آپریشن، امریکی کشتی سے 84کلو گرام منشیات برآمد

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک کوسٹ گارڈز نے امریکی پرچم کی حامل کشتی پکڑکر 84کلو گرام منشیات بر آمد کر نے کے بعد چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تک کوسٹ گارڈز نے گذشتہ روز ایک 27میڑ لمبی امریکی پرچم بردار کشتی کو موگلہ کے ضلع بوڈرم میں مشکوک جان […]