Browsing tag

#istanbul

استنبول مزاکرات ہی روس،یوکرین جنگ کے خاتمے کا موثر ترین راستہ ہیں،اردگان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات یوکرائن میں جنگ کے خاتمے کا سب سے موثر اورتیز ترین راستہ پیش کرتے ہیں۔ ترک صدر نے جمعہ کی شب ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا […]

پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ استنبول میں جاری

استنبول(پاک ترک نیوز) پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی شوٹنگ استنبول میں جاری ہے۔جس کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور سہیل احمد شامل ہیں۔ پروڈیوسر عرفان ملک نےگذشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاک ترک نیوز کو بتایا کہ یہ انکی تیسری فلم ہے جس کی شوٹنگ […]

استنبول میں98سال بعد آیاصوفیہ فتح مدرسہ کوبحال کردیا گیا

استنبول (پاک ترک نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان ترکوں کے شاندار ماضی کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 1453 میں جب قسطنطنیہ جسے اب استنبول پکارا جاتا ہے ۔ اسے سلطان محمد فاتح نے فتح کیا تو آرتھوڈوکس عیسائیوں نے اپنے قدیم ترین گرجا گھر آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت […]

ترکی:عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کرنیوالے پاکستانی طلبہ رہا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر استنبول کے معروف سیاحتی مقام تقسیم سکوائر پر گزشتہ روز پاکستانی طلبا نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا  ۔طلبہ کو ترکش سیکورٹی اداروں نے وارننگ دی جس کے بعد کچھ طلبہ منتشر ہوگئے اور باقی مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے استنبول پولیس نے مظاہرین کو گھیرا […]

استنبول میں مقدس تبرکات محفوظ کرنے کے پیچھے کیا حکمت ہے؟

(پاک ترک نیوز) توپ کاپی محل ، جو کئی صدیوں تک عثمانی خلفا کی طاقت کا مرکز اور سکونت گاہ رہا ہے ، میں اسلام کے انتہائی اہم اور قیمتی مقدس تبرکات محفوظ کیے گئے ہیں ۔ ان تبرکات میں پیغمبر اسلام کے استعمال کی ذاتی اشیا بھی شامل ہیں۔ توپ کاپی محل میں ایک […]

آیاصوفیہ میں 88برس بعد نماز تراویح ادا کی جائے گی

استنبول(پاک ترک نیوز) استنبول کی آیاصوفیہ گرینڈ مسجد میں اٹھاسی برس کے بعد پہلی بار تراویح کا اہتمام کیاجائے گا۔ ترکی کے مذہبی امور کے محکمہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دو برس تک تعطل کے بعد رمضان می مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی میں ماہ رمضان2اپریل سے […]

پابندیوں کے شکار روسی ارب پتی کی میگا یاٹ ترکی میں کیا کررہی ہے؟

استنبول(پاک ترک نیوز) سولاریس نامی ایک پر آسائش بحری جہاز ہے جس کی مالیت پانچ سو ساتھ ملین ڈالر اور ہے اسکا تعلق روسی ارب پتی رومن ابرامووچ سے ہے۔ سولاریس کو پہلے مونٹی نیگرو میں دیکھا گیا تھا اس وقت ترکی کے پانیوں میں موجود ہے۔ اس پر برمودا کا جھنڈا لہرارہا ہے۔ یہ […]

استنبول میں برفباری کا نیا سلسلہ، 100پروازیں منسوخ

استنبول ( پاک ترک نیوز)استنبول میں جمعرات سے شروع ہونے والے برف باری کے نئے سلسلے کے رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کے بعد ترکی کی قومی ائر لائن، ٹرکش ایئر لائنز نے اپنی 100 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائنز نےجمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں […]

ترک وزیر خارجہ اوغلو کی امریکی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ پر بات چیت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن کے ساتھ یوکرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاوش […]

جنوری میں گزشتہ برس کی نسبت غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 151فیصداضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں گزشتہ برس کی نسبت جنوری میں 151فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری میں گزشتہ سال 2021کے مقابلے میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا جس کے بعد غیر […]

ماہ عشق: استنبول کے سب سے رومان انگیز مقامات

استنبول(پاک ترک نیوز) فروری کو ماہ عشق کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، گوکہ ویلنٹائن ڈے تو 14فروری کو ہی منایا جاتا ہے لیکن پورا مہینہ ہی فضا میں رومانس بکھرا ہوتا ہے۔ ایسے میں کسی خوبصورت مقام پر جاکر جوڑے اپنا وقت یادگار بنانا چاہتےہیں۔ استنبول جیسا قدیم شہر ایسے مقامات سے بھرا ہوا […]

روس، یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے ترکی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے، ترک وزیر دفاع

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کی روس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد از جلدکم کیا جا سکے۔ اور ساتھ اپنے نیٹو کا رکن ہونے کی ذمہ داری بھی نبھائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ترک وزیر دفاع خلوصی آقارنے گذشتہ روز جاری ہونے والے […]

ترکی امریکہ کا اہم اتحادی ہے:امریکی سفیر

(استنبول،پاک ترک نیوز)ترکی میں امریکہ کے نئے سفیر نے انقرہ کو واشنگٹن کا اہم حلیف قرار دیا۔ جیف فلیک نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں اپنی اسناد پیش کرنے کےبعد امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ اور ترکی عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کر […]

ترکی کے 10 مشہور سیاحتی شہر

          سہیل شفیق بٹ براعظم یورپ اور ایشیا پر مشتمل منفرد ملک ترکی میں سیاحوں کا رش سارا سال لگارہتا ہے ۔ ترک صدر طیب ایردوان نے اپنے طویل دور اقتدار میں سیاحت کو صنعت کا درجہ دے کر اسے دنیا میں متعارف کرایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا […]

ترک لیرا کی غیر یقینی صورتحال کرپٹو کرنسی پر اعتماد کی وجہ بننے لگی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک لیرا کی قدر میں کمی بیشی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث کرپٹو کرنسی پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ Cem Yilmaz، جس نے 2018 میں NakitCoins کی بنیاد رکھی اور اب ملک میں تین شاخیں کھولی ہیں، نے کہا کہ کرپٹو کے لیے بڑھتی ہوئی بھوک […]

نیٹ فلکس سیریز ـ دا کلب میں دیکھیں 1950 کا استنبول

  Netflix سیریز "The Club” ترکی میں بہت مقبول ہو گئی ہے۔ کہانی کا1950 کی دہائی میں استنبول کے ایک نائٹ کلب اور ایک ترک یہودی میٹلڈا اسیو اور اس کی بیٹی راسل کے کرداروں کے گرد گھومتا ہے، جو ایک یتیم خانے میں اکیلے پلی بڑھی تھی۔ سیریز کی کہانی سچی کہانی سے متاثر […]

2021 میں استنبول میں چوریوں میں کمی، دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ

استنبول(پاک ترک نیوز) استنبول اپنی منفرد تاریخ اور ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ترکی کے اس عظیم میٹروپولس کو اپنے اہم محل وقوع کی وجہ سے بھی بہت اہمیت حاصل ہے جو اسے عالمی تجارتی گزرگاہ کی حیثیت سے ترکی سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد […]

تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں، اعظم سواتی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا۔ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ 3ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین […]

استنبول کے قدیم قحبہ خانے اب ثقافت،اور فنون کے مراکزمیں تبدیل ہو رہے ہیں

سہیل شہریار استنبول کے کے قلب میں واقع ہونے کے باوجود شہر کے قدیمی بازار حسن پر مشتمل تین گلیاں جو اپنی ویرانگی اور خستہ حالی کی بنا پر اکثر نظر انداز کر دی جاتی تھیں انہیں اب سیاحوں کے لئے ثقافت اور فنون کےمراکز میں تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ […]

پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین کا افتتاح

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ،ایران اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ۔ یہ کارگو ٹرین تینوں ممالک کے دارالحکومت تک تجارتی سامان کی ترسیل کرے گی۔وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو ٹرین کا افتتاح کیا۔ ٹرین 12 […]