Browsing tag

#Kyiv

روس اور یوکرین کے درمیان امن کا فوری قیام ضروری ہے، صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے کہاہے کہ مزید جانوں کے ضیاع سے پہلے یوکرین کے ساتھ امن قائم کرنا ضروری ہے۔ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ گزشتہ شب ہونے والی فون کال میں اردوان نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ کہ وہ […]

یوکرین نے روسی حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی یادگاری نوٹ جاری کردیا

  کیف (پاک ترک ) روسی حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر یوکرین کی جانب سے خصوصی یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا ۔ روس کی جانب سے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا ، ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک […]

امریکہ نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں اب تک 30ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا ہے۔میڈیا رپورٹ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) روس کے ایک سال قبل اپنے مغربی پڑوسی ملک کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 30 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔ ترکیہ کیے سرکاری میڈیا کی گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق امداد کی تازہ ترین قسط جس کا اعلان […]

امریکی صدر جوبائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے

کیف (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اچانک یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اچانک دورے پر کیف پہنچ گئے، یہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون، […]

چند یورپی رہنماؤں نے جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،یوکرینی صدر

  کیف (پاک ترک نیوز ) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ چند یورپی رہنماؤں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ ہماری […]

امریکہ یوکرین کو 2ارب ڈالر کی مزید فوجی امداد دے گا ،امریکی اخبار کا دعوی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا دو امریکی اعلی حکام کی جانب سے کہناہے کہ واشنگٹن یوکرین کیلئے 2 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی فوجی امداد تیار کر رہا ہے جس میں پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر جنگی ساز و سامان اور […]

یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سمیت تمام امریکی ہتھیار صرف دفاع کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) صدر جو بائیڈن کے روس کے ساتھ جنگ میں ملوث مشرقی یورپی ملک کو درجنوں ٹینک بھیجنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے زور دیا ہے کہ وہ یوکرین ک کو اسکے دفاع کے لیے ابرامز ایم۔ون جنگی ٹینک فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گذشتہ شب […]

یوکرین کا ایک رات میں 24روسی ڈرون گرانے کا دعوی

  کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین نے ایک رات میں 24روسی ڈرون گرانے کا دعوی کردیا ۔ یوکرین کے فوجی حکام کاکہناہے کہ روسی افواج کی جانب سے گزشتہ رات یوکرینی دارالحکومت کیف اور ملک کے وسطی علاقوں پر حملے کیے۔ حملوں کے دوران یوکرین کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے روس کے 24 ڈرون مار […]

یوکرینی صدر نے روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کو چال قرار دیدیا

  کیف (پاک ترک نیوز )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کی جانب سے 36گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کو چال قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آرتھوڈوکس کرسمس کے دوران جنگ بندی کیلئے روسی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی مشرقی […]

مغربی اتحاد یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کرےگا

کیف (پاک ترک نیوز) مغربی اتحاد یوکرین کو روس سے جنگ کیلئے بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا ۔ اس حوالے سے فرانسیسی ایک فرانسیسی اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ ان کی حکومت یوکرین کی دفاعی کوششوں […]

یوکرینی اور روسی محتسب رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے محتسب دمتری لوبینٹس نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اپنی روسی ہم منصب تاتیانا موسکالکووا سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مجرمانہ تفتیش کے تحت زیر حراست شہریوں کے تبادلے پر بات چیت کی جا سکے۔ گذشتہ روز جاری […]

امریکہ اور نیٹو روس پر جنگ میں فتح چاہتے ہیں مگر یہ ممکن نہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روسو فوبیا کا شکار ہیں اور ہمارے ملک کو تباہ کرنے کے لئےمیدان جنگ میں روس پر فتح حاصل کرنا چاہتے ہیںمگر یہ ممکن نہیں۔ منگل کے روز روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں […]

یوکرین کی روس کو امن مذاکرات کی مشروط پیشکش

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کی روس کو نئے برس میں امن مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائے جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔یوکرین کی جانب سے امن مذاکرات کے لئے یہ مطالبہ بھی […]

یوکرین پر حملہ روسی عوام کو متحد کرنے کی کوشش ہے، صدر پوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ان کا حملہ "روسی عوام کو متحد کرنے” کی کوشش تھی کیونکہ مغرب روس کو "تقسیم کرنے” کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر پوٹن نے اتوار کی شب ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بات کرتے ہوئےقرار دیا کہ انکے ملک […]

کیا ترکیہ روس کے قریب جارہا ہے؟

      سلمان احمدلالی جب مغربی پالیسی ساز ترکیہ کو دیکھتے ہیں تو پانچ پہلو انکے ذہن میں آتے ہیں۔ ایک دفاعی طور پر مضبوط مسلم اکثریتی ملک ، تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم جغرافیے کا حامل ملک جو مشرق اور مغرب کے سنگم پر واقع ہے، دنیا کا دوسرا مسلم اکثریتی ملک جو […]

یوکرین کے ڈرون حملےمیں تین روسی فوجی ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز)یوکرین کی جانب سے روسی ایئر بیس پر ڈرون حملے میں تین روسی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سراتوف کے علاقے میں روس کے اینگلز ایئربیس پر یوکرین کے ڈرون کے گرنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب […]

یوکرین کو اب بھی برادر ملک کے طور پر دیکھتے ہیں، روسی صدر

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو اب بھی برادر ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔ سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہنا تھا کہ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ […]

امریکہ یوکرین کو ایک ارب 80کروڑڈالر فوجی امداد دے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ یوکرین کوروس کیخلاف جنگ کیلئے ایک ارب 80کروڑ ڈالر فوجی امداد دے گا۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امدادی پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ سسٹم بھی شامل ہوگا۔ امریکی حکام نے نام […]

روس نے جدید ترین ٹینک یوکرین کے خصوصی فوجی آپریشن زون میں پہنچا دئیے

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے خصوصی فوجی آپریشن زون میں سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ایک بکتر بند یونٹ کے لیے جدید ایم ۔ 90۔ ٹی پروریو "بریک تھرو” جنگی ٹینکوں کی کھیپ پہنچادی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جدید اپ گریڈ شدہ ٹینکوں کی ایک کھیپ […]

روس کے لئے جاسوسی اور ملک سے غداری کے الزامات پر یوکرینی سیکورٹی سروسز کا سربراہ اور سٹیٹ پراسیکیوٹر برطرف

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےروس کے ساتھ تعاون اور ملک سے غداری کے الزامات پر سکیورٹی سروسز کے سربراہ اور سٹیٹ پراسیکیوٹر کو برطرف کر دیا ہے۔جبکہ دونوں محکموں کے درجنوں ملازمین کوبھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یوکرینی میڈیاکی تازہ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی سروس کے سربراہ آئیوان […]