ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈ الر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے سستا ہوگیا ، ڈالر 298 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چند روز میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi