وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ نے انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔
اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔شرکا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے۔
اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا۔

 

#elecatons#fedrelcabnit#islamabad#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif#supremecourt