حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپر ا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی ۔
نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی
نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب کم اور چوری بڑھے گی۔

#bills#fuelpriceadjustment#islamabad#kelectric#light#nepra#PakTurkNews