وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم ،مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، نگران وزیر اعظم کیلئے ناموں پر مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر مشاورت کرنی ہے، اس پر آج وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، کل تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم کے ناموں پر غور کروں گا، کل وزیراعظم سے دوبارہ ناموں پر مشاورت ہو گی۔
راجہ ریاض نے کہا کہ سب عزت دار لوگ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نام فائنل ہونے سے پہلے نام ڈسکلوز نہیں کریں گے، کل امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہو جائیں گے، کل فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔

#caretakercm#caretakerpm#PakTurkNews#primeminister#rajariaz#shahbazsharif