وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ اتحادی حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر غور کیا جارہا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی اور خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگران وزیر اعلی، وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ،نوید قمر اور متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اجلاس میں شریک ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی ڈیجیٹل مردم پر بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری کے نتائج پیش کیے۔ اگر نتائج کو منظور کرلیا گیا تو پھر نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

#islamabad#nationalintrestcomettee#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif