انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تعداد 42 ہزار تک پہنچ گئیں۔ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
ترکیہ میں زلزلے سے 36 ہزار 187 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ شام میں جاں بحق افراد کی تعداد 5800سے بڑھ گئی ہے ۔
اقوم متحدہ نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل بھی کر دی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔
دوسری جانب ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات بھی کی گئیں۔ جس میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کر لی۔