فلپائن نے بحری جہاز روکنے پر چینی سفیر کو طلب کرلیا

منیلا(پاک ترک نیوز) صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر کو چینی کوسٹ گارڈز کی جانب سے متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں فلپائنی جہازوں کو روکنے اور پانی کی توپوں کے استعمال کے ایک دن بعد طلب کیا ہے۔
صدر مارکوس نے بتایا کہ ہمارے سیکریٹری برائے خارجہ امور نے آج سفیر ہوانگ کو طلب کیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ تھمایا ہے ، جس میں تصاویر، ویڈیو بھی شامل ہے کہ کیا ہوا اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فلپائن نے ہفتے کے روز چین کے کوسٹ گارڈ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسپراٹلی جزائر کے سیکنڈ تھامس شوال میں تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کے لیے خوراک، پانی، ایندھن اور دیگر سامان لے جانے والے جہازوں کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہا ہے۔
منیلا کی جانب سے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی ۔

#China#chinisembassidor#manila#PakTurkNews#philphine