وزیراعظم اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند پشین میں بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاک ایران سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا، بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سربراہان 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے، ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی کے بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ہے۔ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ ہو گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

#ibrahimraisani#iranpresident#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharifbalochistan