وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
قحکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوپہر ایک بجے لاہور میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کو موجودہ صورت پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

#islamabad#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif