وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرینگے

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا 23 واں اجلاس آج ہوگا۔ وزیر اعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیر اعظم نے دی تھی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت پر مشاورت کی جائے گی۔علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
اس سال اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران بھی شریک ہوگا۔

 

#newdelhi#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif#shanghaicooperationorganization