یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ سیمی فائنلز کے مرحلے میں داخل ہو گئی

نیو یارک (پاک ترک نیوز)
یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ سیمی فائنل کے مر حلے میںداخل ہو گئی ہے۔جس کے کوارٹر فائنل کے آخری میچوں میں مردوں کے عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز اور خواتین کی 17 ویں سیڈ میڈیسن کیز نے آکر چار چار میں جگہ بنائی۔
یہاں امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیلی جین کنگ قومی ٹینس سینٹر کھیلی کا رہی چیمپئن شپ میں گذشتہ شب اسپین کے الکاراز جو دفاعی چیمپئن ہیں نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں 12 سیڈ الیگزینڈر زیویریف نے 6-3، 6-2 اور 6-4 سیٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔اب سیمی فائنل میںانکا مقابلہ 2021 کے فاتح ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔ روس کے میدویدیف نے اپنے ہم وطن آندرے روبلیو کو 6-4، 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
خواتین میں، امریکہ کی کیز جو 2017 کی رنر اپ تھیںنے 2023 کی ومبلڈن چیمپیئن چیک جمہوریہ کی مارکٹا ونڈروسووا کو 6-1 اور 6-4 سیٹس سے ہرایا۔ وہ اب آسٹریلین اوپن جیتنے والی بیلاروس کی دوسری سیڈ آرینا سبالینکا کے خلاف سیمی فائنل کھیلیں گی۔
ٹورنامنٹ میںخواتین کے سیمی فائنلز مردوں کے سیمی فائنل سے ایک دن قبل آج جمعرات کو ہوں گے۔ اسی طرح خواتین کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ یو ایس اوپن اتوار کو مردوں کے فائنل کے ساتھ ختم ہوگا۔

#newyork#PakTurkNews#tennis#usopen