14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کے ووٹ فیصلہ کن ہوں گے۔ کلچدار اولو

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کے ووٹ فیصلہ کن ہوں گے۔ اور میں اپنے جلسوںاور ریلیوں میں انکی بھر پور شرکت سے دیکھ رہا ہوں کہ یہ دونوں طبقات مجھے ووٹ کریں گے۔
حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار کمال کلچداراولونے اس اعتماد کا اظہار بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دونوں گروپ انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیں گے۔اور پہلے راؤنڈ میں ہی جیتیں گے۔ میں جلسوں میں ہجوم کو دیکھ رہا ہوں۔ میں نوجوانوں کو جانتا ہوں۔ یہ خواتین اور نوجوان ہوں گے جو ان انتخابات میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
کلچداراولونے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواتین سےوعدہ کیا ہےکہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ گھریلو خواتین اور دیگر ضرورت مند خواتین کے لیے اہم سماجی تحفظ کے اقدامات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہاتعلیم، صحت، معیشت ان سب کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ ملک چھ ماہ میں سکھ کی سانس لے گا۔ کلچداراولو نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی زور دیا جائے گاہم ایسا تعلیمی نظام قائم کریں گے جس کی تمام والدین تعریف کریں گے۔
کلچداراولونےدعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ملک کی خدمت کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے انتہائی اہل انسانی سرمایہ ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "میں جانتا ہوں کہ میں بطور صدر ایک بڑی ذمہ داری اٹھاؤں گا۔ مجھے اسے پورا کرنا ہے۔ ہم اپنے انتہائی قابل لیڈرز کے ساتھ 24 گھنٹے کام کریں گے۔اور استنبول اور انقرہ کے میئرز، اکرم امام اولو اور منصوریاوش بھی اس میں شامل ہوں گے اور ترکی کے لیے کام کریں گے۔
کلچداراولو نےصدر رجب طیب اردوان کے ان پر الزامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تمام غیر اخلاقی کام کر رہے ہیں، جیسے کہ جعلی بروشرز چھاپنا وغیرہ کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔

#ANKARA#kamalkulchaugly#PakTurkNews#presidentalelecations#turkelecations#turkia#turkprdsidentturkey