انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ اس سال قومی آمدنی ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
گذشتہ روز استنبول میں کاروباری افراد کے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ آنے والے برسوں میں دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے ۔
ترک وزیر تجارت بولات نے زور دیا کہ اس سال کی رفتار ترکی کو 4 فیصد سے زیادہ کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی نمو کے ساتھ ختم کرتی نظر آئے گی۔