ترک کوسٹ گارڈز نے پانچ سالوں میں ایک لاکھ90ہزار ٖیر قانونی تاکین وطن کو روکا ہے۔ سرکاری رپورٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
خطے کے تارکین وطن کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ترکیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، ترک حکام نے گزشتہ پانچ سالوں میںملک کے تمام سمندروں میں تقریباً ایک لاکھ 90ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے غیر قانونی سفر کو روکا ہے۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز پہلے سے کہیں زیادہ بے قاعدہ ہجرت کرنے والے افراد کو پکڑ کر انکے ملکوں کو واپس بھجوانے میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں کوسٹ گارڈ یونٹوں نے 6,375 کیسز میں 188,939 غیر قانونی تارکین وطن کو روکا۔ صرف اس سال ابھی تک 38,411 تارکین وطن کو روکا گیا ہے۔ جب کہ 296 افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر تارکین وطن کی اسمگلنگ کو منظم کرنے کا شبہ تھا۔ کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی نقل مکانی کے 1,387 واقعات کو روکا۔ اس نے تارکین وطن کی کشتیوں کے ڈوبنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں اس سال اب تک 40 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں بھی نکالی ہیں۔
کوسٹ گارڈ کے زیادہ موثر کام کے تناسب سے 2020 سے روکے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2020 میں کوسٹ گارڈ نے 20,380 غیر قانونی تارکین وطن کو روکا تھا۔ جب کہ 2021 میں یہ تعداد بڑھ کر 23,676 ہوگئی۔ 2022 اور 2023 میں یہ تعداد بالترتیب 49,518 اور 56,954 تھی۔ تارکین وطن کے ساتھ ساتھ اسمگلروں نےترکیہ کے راستے غیرقانونی تارکین کی یورپ منتقلی کو کو منظم کیا۔ 2023 میں 169 سمگلر پکڑے گئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 293، 2021 میں 113 اور 2020 میں 53 تھی۔
اب ترکیہ نے عدیس ابابا، ایتھوپیا میں تارکین وطن کی ملک بدری کا ایکپوائنٹ قائم کیا ہے تاکہ روکے جانے والے تارکین وطن کی ان کے وطن واپسی کو ہموار کیا جا سکے۔ روکے جانے والے تارکین وطن کو چارٹر پروازوں پر عدیس ابابا کے لیے بٹھایا جاتا ہے جہاں انہیں ہجرت کے مرکز میں بلایا جاتا ہے اور 25 افریقی ممالک کو جلاوطن کیا جاتا ہے جہاں سے وہ آئے ہوتے ہیں
رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک سال میں ترکیہ نے افریقہ کے لیے 121 چارٹر پروازوں میں 22,987 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا۔ عدیس ابابا سے انہیں انگولا، بینن، جبوتی، چاڈ، جمہوریہ کانگو، آئیوری کوسٹ، گیمبیا، گھانا، گنی، جنوبی سوڈان، کیمرون، کینیا، لائبیریا، ملاوی، نائجر، نائجیریا، سینیگال، سیرا لیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگنڈا اور زمبابوے بھیجا گیا۔۔ ترکی تین براعظموں میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے چارٹر پروازیں فراہم کرتا ہے اور گزشتہ سال ان پروازوں میں 142,000 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

#irregularmigration