رام اللہ (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ شمالی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کر کے مزید دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 22 سالہ محمد سمر ہوشیح اور 25 سالہ فواد محمد عابدکو جنین کے علاقے کوفردان میں فائرنگ کر کے شہید کیا ۔اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
فلسطینی شہری دو افراد کو شہید کرنے پر احتجاج کر رہے تھے جو اسرائیلی فورسز نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر کے شہید کردیئے تھے۔احمد ایمن عابد اور عبدالرحمن ہانی عابد کو 14 ستمبر کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کے درمیان مرکزی داخلی مقام جالمہ چیک پوائنٹ پر گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔