ریاست مخالف تقاریر کیس: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز)ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔
اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ۔
عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More