قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو نذر آتش کرے گا، اُسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں سخت قید کی سزا ہوگی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق پوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔
روسی صدر ولاد میر پیوٹن کا مذکورہ بالا فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کا یہ بیان وولگوگراڈ شہر کی رہائشی نکیتا زوراویل کو گذشتہ ماہ ایک مسجد کے سامنے قرآن نذر آتش کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
رواں برس کے آغاز پر روس نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More