نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگرحکام شریک ہیں۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے بھی ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More