اسدعمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اسد عمر کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More