ہیڈنگلے (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشزسیریز کے تیسرے میچ میں بارش کے باعث تیسرے دن کے کھیل کا آغاز نہ ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہو سکا ۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 142رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مچل مارش 17جبکہ ٹریوس ہیڈ 18رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔عثمان خواجہ 13،وارنر ایک ،لبھوشن 33جبکہ سٹیو سمتھ دو رنز بنا کر آئوٹ ہو چکے ہیں ۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو جبکہ براڈ اورووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔
یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2صفر کی برتری حاصل ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ