آصف زرداری کے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدارتی انتخابات کے لیے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے ہیں۔
پیلز پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔
فاروق نائیک نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More