آذربائیجان نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردیں

 

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے ترکیہ میں زلزلےکے بعد امدادی کاموں کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو ترکیہ روانہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان نے 370افراد پر مشتمل ایک ٹیم ترکیہ میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے روانہ کی جب ملک میں ایک بڑے زلزلے کے جھٹکوں سے درجنوں عمارتیں منہدم ہوئیں اور ہلاکتیں ہوئیں۔
آذری کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ آذربائیجان نے 370 افراد پر مشتمل ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی ہے تاکہ AFAD (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی) اور دیگر ٹیموں کے کاموں میں تعاون کریں۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ کم از کم 384 افراد ہلاک اور 2,323 زخمی ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More