براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
گیس کی نئی دریافت سے آذربائیجان کی یورپی یونین کو برآمدی صلاحیت بڑھ گئی
باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان اور برٹش پیٹرولیمکے زیرقیادت کنسورشیم نے بحیرہ کیسپین میں قدرتی گیس کے ایک نئے فیلڈ کو تیار کرنےکا معاہدہ کیا ہے۔ نیا ذخیرہ جو اس سال کے شروع میںدریافت ہوا تھا اے سی جی آئل فیلڈ کے نیچے ہے اور یہ یورپ کو برآمد کے لیے باکو کی گیس کے حجم میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔
آذربائیجان کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی اور پرٹش پیترولیم کے مشترکہ بیان کے مطابق ذخیرے میں 4 کھرب کیوبک فٹ گیس یا تقریباً 113 ارب کیوبک میٹرگیس کا تخمینہ ہے۔یہذخیرےمیں موجود گیس کا کل حجم ہے۔ جس میں سے…
دنیاکے دوتہائی ہیزل نٹ ترکیہ پیدا کرتا ہے
گیرسون، ترکیہ(پاک ترک نیوز)
مشرقی بحیرہ اسود کےساحل پر واقع دنیا کا ہیزلنٹ دارالحکومت ترکیہ کا پہاڑی علاقہ گیرسون ہےجو دنیا کی ہیزل نٹ کی پیداوار کا 60فیصد پیدا کرتا ہے۔ہیزل نٹ کے شوقین یہ نہین جانتے ہوں گےکہ انکی کافی اور میٹھے کھانوں میں شامل ہونے والے ہیزل نٹ ترکیہ کے ایک سمندر کنارے پہاڑی سلسلے سے آتے ہیں، جہاں خواتین انہیں صدیوں سے تیار کر رہی ہیں۔
شمال مشرقی ترکیہ میں بحیرہ اسود کے کنارے پر پونٹک پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں پر واقع، قدیم شہر گیرسون اپنے شاندار ساحلی نظاروں اور ڈرامائی…
جے ایف۔ 17 لڑاکا طیارے آذربائیجان فضائیہ میں ضم ہو گئے ہیں۔صدر علیئیف
باکو (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی)کا تیار کردہ جے ایف۔ 17 لڑاکا طیارہ ملک کی فضائیہ میں "ضم" کر دیا گیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الیام علیئیف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں آذربائیجان کی دفاعی نمائش کے ایک حصے کے طور پر، باکو کے حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں جے ایف۔ 17 طیارہ پیش کیا گیا۔صدر کے دفتر اور آذربائیجان کی وزارت دفاع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ جیٹ طیاروں کو پہلے ہی…
ترکیہ میں کھدائی کے دوران ایک قدیم رومن گلیڈی ایٹر کا مقبرہ دریافت
ازمیر (پاک ترک نیوز)
ماہرین آثار قدیمہ کی ازمیر میں ایاسولوک پہاڑی میںآثار قدیمہ کی تلاش میں جاری کھدائی کے دوران تیسری صدی عیسوی کے ایک رومی گلیڈی ایٹر کی قبر دریافت ہوئی ہے۔اور اتنا ہی قابل ذکر یہ انکشاف ہےکہ اس مقبرے کو پانچویں صدی عیسوی کے دوران دوبارہ استعمال کیا گیا تھا جب اس میں 12 دیگر لوگوں کی باقیاتدفن کی گئیتھیں۔
آثار قدیمہ کی تلاش کے لئے کھدائی کا یہ کام ترکیہ کی وزارت ثقافت اور سیاحت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اور اس کی قیادت ہاتائے مصطفی کمال یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر…
اردوان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر شہباز شریف سے ملاقات
نیویارک (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور ترکیہ نے اتفاق کیا ہے کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر تعاون کو مزید مضبوطبنائیں گے۔
اس بات کا فیصلہگذشتہ شب یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤںرہنماؤں نے ایک کھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ…
ترکیہ اور امریکہ کے درمیان روسی دفاعی نظام ایس۔400کوبتدریج آف لائن کر نےکی تجویز پر پیش رفت
ایتھنز (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے روس کے فراہم کردہ ایس۔ 400 لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کوبتدریج آف لائن کرنے کے منصوبے کی تفصیلات پر امریکہ کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کا مقصد نیٹو کے رکن کی جانب سےایف۔ 35 فائفتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے حصول کو دوبارہ ممکن بنانا اورتیسرے درجے کےپارٹنر کے طور پر ایف۔ 35 پروگرام میں دوبار ہ مکمل داخلہ یقینی بنانا ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کو روسی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے نتیجے میں جولائی 2019 میں ایف۔ 35 پروگرام سے باضابطہ طور پر…
امریکہ سے تعلقات میں تیزی اور مثبت ماحول سے خوش ہیں۔ اردوگان کی تھنک ٹینک نمائندوں سے گفتگو
نیویارک(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں حالیہ تیزی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مثبت ماحول سے خوش ہیں۔
صدر اردگان نے یہاں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں کے ساتھ گول میز اجلاس میں بتایا کہ "حالیہ دنوں میں ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت ماحول سے ہم خوش ہیں۔"انہوں نے کہا کہ "ہماری قومی سلامتی سے متعلق کچھ معاملات پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہمارے اختلافات اب بھی جاری ہیں۔"ترکیہ نے طویل عرصے سے امریکہ کے پی کے کے اور اس کی شاخوں کے ساتھ داعش دہشت…
صدر اردوان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
نیویارک (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا معاملہ پرزور طریقے سے اٹھائیں گے اور ان اقدامات سے آگاہ کریں گے جو اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف کر سکتی ہے۔
صدر اردوان رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت اور اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیںانہوں نےنیویارک میں ترک ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں ملک میں موجود ترک کمیونٹی کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوں نے گذشتہ شب…
افونکاراہسار۔ترکیہ کی روایتی ٹرکش ڈیلائٹس کی برآمدات کا بڑا مرکز
استنبول (پاک ترک نیوز)
مغربی ترکیہ میں افونکاراہسار، کینڈی اور ٹرکش ڈیلائٹس کی پیداوار کے لیے ملک کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ جو کلوٹڈ کریم، اخروٹ اور ہیزلنٹ سمیت تقریباً 250 اقسام کی ڈیلائٹس پیش کرتا ہے۔
اگرچہ افونکاراہسار کی ٹرکش ڈیلائٹس کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے۔ لیکن اس سال برآمدات کی مالیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ افونکاراہسار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کنفیکشنری اینڈ بیوریج انڈسٹری گروپ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے پہلے آٹھ مہینوں میںٹرکش…
ترک کوسٹ گارڈز نے پانچ سالوں میں ایک لاکھ90ہزار ٖیر قانونی تاکین وطن کو روکا ہے۔ سرکاری رپورٹ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
خطے کے تارکین وطن کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ترکیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، ترک حکام نے گزشتہ پانچ سالوں میںملک کے تمام سمندروں میں تقریباً ایک لاکھ 90ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے غیر قانونی سفر کو روکا ہے۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز پہلے سے کہیں زیادہ بے قاعدہ ہجرت کرنے والے افراد کو پکڑ کر انکے ملکوں کو واپس بھجوانے میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں کوسٹ گارڈ یونٹوں نے 6,375 کیسز میں 188,939 غیر قانونی تارکین وطن کو روکا۔ صرف اس سال ابھی…
ترکیہ نے بھی برکس کی رکنیت کے لئے درخواست دے دی۔ روسی وزارت خارجہ
ماسکو (پاک ترک نیوز)
آج کل ترکیہ کی برکس کی ممکنہ رکنیت ایک متنازعہ موضوع ہے۔ تاہم خبر یہ ہے کہ ترکیہ نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔مگر اس کا اعلان ترکیہ کی بجائے روسی وزارت خارجہ کے حکام نے کیاہے۔
یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی جانب سے برکس کی رکنیت کے لئے درخواست دینے کا تا حال اعلان نہیں کیا۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ترکیہ برکس کے ذریعے اپنے یورپ اور ایشیائی ملکوں کے درمیان تعلق میں توازن قائم کرنےکی کاوش میں ہے۔مگر اس کی مغربی شناخت اور نیٹو کی رکنیت پر یورپ کے بعض ذرائع…
گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا کی ملاقات
لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا نے ملاقات کی ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ایشین بزنس فورم کے آذربائیجان چیپٹر کے چیئرمین سید رضا نے ملاقات کی ۔
سید رضا نے انہیں آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل ، مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور زوردیا کہ آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے ۔…
عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے ملاقات کی ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت اور اظہار اطمینان کیا گیا ۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا مزید فروغ خوش آئند امر ہے ۔…
ترکیہ نے اپنے مقامی اسٹیل ڈوم کو حتمی شکل دے دی
استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے اپنے چیلک کوبے اسٹیل ڈوم - فضائی دفاعی نظام کے لیے کلیدی منصوبوں کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کو جدید، کثیر الجہتی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی تازہ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دفاعی صنعت کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایس ایس آئی کے) کے دوسرے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ ماہ کی تھی۔ اسٹیل ڈوم کا مقصد فضائی دفاعی اثاثوں کی ایک وسیع رینج کو مربوط کرنا، ایک…
گورنر پنجاب سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی جناب سید رضا خرم نے ڈنر پر ملاقات کی ۔
اس پر وقار پر خلوص اور دوستانہ پروگرام میں جناب سید رضا نے گورنر پنجاب کو آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات اور مطالبات کے متعلق آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے انکو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر…
ریپبلیکنز نے افغانستان سے اامریکی انخلا پر جو بائیدن انتظامیہ کے خلاف رپورٹ جاری کر دی
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں شامل ریپبلکنز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بائیڈن انتظامیہ کو اگست 2021 میں افغانستان سے انتشار انگیز امریکی انخلاء پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں بائیڈن کو افغانستان سے واپسی کے "فیصلے کے ممکنہ نتائج کو کم کرنے" میں ناکامی پر قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ انتباہات کو بھی نظر انداز کیا گیا کیونکہ طالبان جنگجوؤں نے امریکی حکام کی توقع سے زیادہ تیزی سے افغانستان کے اہم شہروں پر قبضہ کر لیا۔
امریکی ر…
ترکیہ کی بلٹ ٹرین کے منصوبے پر کام شروع۔ٹیسٹ رن 2025میں ہوگا
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی بلٹ ٹرین 2025 کی آخری سہ ماہی میں متحرک ٹریک ٹیسٹ شروع کرے گی۔ٹرائلز فیکٹری کے جامد ٹیسٹوں کی تکمیل کے بعد ہوں گے۔ جنکا آغازآئندہ سال کے وسط تک متوقع ہے۔
ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالو اولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیز رفتار ٹرین 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ اور ٹرین کے ہر سیٹ میں آٹھ کاروں میں 584 مسافروں کی کل گنجائش ہوگی۔انہوں نے ریل گاڑیوں کی پیداوار میں ترکیہ کے خود کفیل ہونے کو…
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی نے بلنکن کے سمن جاری کر دئیے
واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول نے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کو سمن جاری کیا ہے۔ جس میں ان سےکہا کیا گیا ہے کہ وہ 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بارے میں کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر گواہی دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز جاری ہونے والےطلبی کے اس سمن میں، بلنکن کو 19 ستمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے اور یہ بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری آف سٹیٹ کی جانب سے سمن کی عدم پیروی کی صورت میں توہین کے الزامات کا…
اسرائیل میں حماس سے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مظاہروں میں شدت آگئی
یروشلم(پاک ترک نیوز)
حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوںکی رہائی کے لئے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہےاور گذشتہ تین دنوں کے دوران تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق غزہ سے چھ مردہ اسیران کی بازیابی کے بعد ملک کےمختلف حصوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔مظاہرین نے تل ابیب میں بیگن روڈ کو بلاک کر دیا اور نعرے لگاتے ہوئے احتجاج…
فوج کا کڑےا ندرونی احتساب کا نظام ادارے کے استحکام کا ضامن ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سخت سائبر سکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
افواج پاکستان کے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہفوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لیے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے۔ جس…