براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
سادہ پے: پاکستان میں ڈیجیٹل پرس
کوئی سالانہ فیس ، کوئی کم سے کم بیلنس ، کوئی لین دین کی فیس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پاکستان میں آسانی سے رقم نکلوائیں۔سادہ پے پاکستان میں نیا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سادہ پے ڈیبٹ کارڈ میں ٹرانزیکشن کی فیس نہیں ہے۔ آپ مفت میں صداپے ڈیبٹ کارڈ آرڈر کرسکتے ہیں۔
سادہ پے پاکستان میں ایک ڈیجیٹل پرس ہے جس کے ساتھ ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ جوڑا ہے۔ ماسٹر کارڈ سادہ پے کے صارفین کو ایسا کارڈ جاری کرئے گا جس کے آن لائن خریداری کے ساتھ ساتھ بیرونے ملک میں بھی اس کارڈ کو بغیر کسی اضافی چارجز کے…
ترکی نے آذربائیجان اور بوسنیا کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا
ٹرکش ریڈ کریسنٹ نے امدادی سامان کے 9 ٹرک باکو اور بوسنیا کے لئے روانہ کر دیئے ہیں۔
ترک امدادی ادارے کے سربراہ کریم کنیک نے کہا کہ آذربائیجان کے لئے 7 اور بوسنیا کے لئے دو امدادی ٹرک روانہ ہو گئے ہیں۔
امدادی سامان میں اشیائے خورد و نوش، کورونا وائرس سے بچاوٗ کے طبی آلات، موسم سرما کے ملبوسات، ادویات، وہیل چیئرز، بچوں کے کھلونے اور سردی سے بچاوٗ کے خصوصی خیمے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ میں متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ٹرکش ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کریسنٹ…
ترکی یوکرین کو جنگی بحری جہاز اور ڈرون طیارے فروخت کرے گا
یوکرین نے ترکی سے ڈرون طیارے اور جنگی بحری جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرکش ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی کے صدر اسماعیل دمیر نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھ رہا ہے۔
ترکی اور یوکرین کے درمیان ڈرون طیاروں اور جنگی بحری جہاز کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یوکرین کے دارالحکومت کائیو میں ہوئے جس پر دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے دستخط کئے۔
یوکرین بحیرہ اسود میں اپنی بحری قوت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اسی لئے ترکی سے جدید جنگی بحری جہاز کی خریداری کا معاہدہ طے کیا…
صدر ایردوان اپنے وعدے کے پکے اور سچے انسان ہیں، روسی صدر پیوٹن
روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنی زبان اور وعدے کے پکے ہیں۔ اب تک جتنے سیاسی رہنماوٗں سے مذاکرات کئے ہیں ان میں صدر ایردوان مشکل ترین مذاکرات کار ثابت ہوئے۔
اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن نے کہا کہ دنیا میں اچھے اور برے سیاسی رہنما ہیں۔ ہر ملک کے اپنے قومی مفادات ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ معاملات پر سمجھوتہ بھی کرنا پڑتا ہے لیکن کئی بار اپنی بات منوانے کے لئے بات چیت میں سخت موقف بھی اپنانا ہوتا ہے۔
صدر ایردوان اور اپنے تعلقات کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے…
ترکی اور فرانس کے درمیان 20 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ
ترکی میں گرین ہاوٗسنگ پروجیکٹ کے لئے فرانس نے 20 کروڑ یورو قرض دے دیا
ترکی کے سرکاری واقف بینک اور فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے درمیان 20 کروڑ یورو کے قرض کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ قرض ترکی کے رہائشی علاقوں میں ماحول دوست توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ایک منصوبے پر خرچ کیا جائے گا جسے "گرین ہاوٗسنگ پروجیکٹ" کا نام دیا گیا ہے۔
واقف بینک کے مطابق گرین ہاوٗسنگ کے لئے یہ سب سے بڑا قرض ہے جو اب تک کسی بھی غیر ملکی ایجنسی سے لیا گیا ہے۔
بینک کے جنرل منیجر عابدی سردار استان صالح نے کہا کہ ترکی…
ترک اداکار انگین التان کا میزبان کاشف ضمیر فراڈیا نکلا
تحریر :ظہیر احمد
معروف ڈرامہ ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والےانگین التان کا پاکستانی میزبان ریکارڈ یافتہ فراڈیا نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 6 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت، کار چوری، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہیں۔
نوسرباز میاں کاشف ضمیر نے پنجاب کے مختلف شہروں میں لوگوں کو لوٹنے کے بعد ترک اداکار انگین التان کو بھی نہ بخشا اورحد تو یہ ہے کہ مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باوجود پولیس اسے پکڑ نہیں پائی اور وہ انگین التان کو لے…
ترکی: 11 ماہ میں ساڑھے گیارہ لاکھ گاڑیوں کی پیداوار
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ترک آٹو انڈسٹری نے 11 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں تیار کیں۔
ترکی کی آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترکی میں تیار ہونے والی 72 فیصد گاڑیاں مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کر دی گئیں تاہم گاڑیوں کی برآمدات میں 28 فیصد کمی آئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پسنجر کار کی پیداوار میں 14 فیصد کمی آئی ہے اور گیارہ ماہ میں 7 لاکھ 61 ہزار 743 کاریں تیار کی گئیں ہیں۔
گاڑیوں کی برآمدات سے ترکی نے 23 ارب ڈالر کا…
فلسطینی تنظیم فتح کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ
فلسطینی تنظیم فتح نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں کے اتحاد میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے الاقصیٰ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فسلطین کی مختلف تنظیموں کے اتحاد کی تمام کوششیں بے کار ہو گئی ہیں کیونکہ فلسطین کی فتح پارٹی کی موجودہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے فسلطین کی مختلف تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کے درمیان اختلافات کو ختم…
پاکستانیوں نے بھی’’ارطغرل غازی‘‘ کا دل جیت لیا
ارطغرل غازی نے پہلے پاکستان سمیت پوری دنیا کے دل جیتے اور اب پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کا دل جیت لیا ہے ۔ یہ بات خود ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی نے اپنے پاکستان کے پہلے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں بتائی ۔لاہور میں دو دن قیام کے دوران کورونا کی وجہ سے وہ زیادہ مقامات پر جانہ سکے اور نہ ہی کھل کر اپنے پرستاروں سے مل پائے جو طویل عرصے سے ان کا بے چینی سے انتظارکررہے تھے لیکن ان کی اچانک آمد کا جیسے ہی رم نیوز سمیت میڈیا نے بتایا ۔پرستاروں کی بے قراری بڑھ گئی اور پھر انگین التان…
ترک ڈاکٹرز کورونا وائرس کی جنگ میں وقت سے لڑ رہے ہیں
ترک ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 24 گھنٹے مسلسل محاذ پر ہیں۔ ڈاکٹرز عوام کو خبردار کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جو کچھ وہ سن رہے ہیں اس پر اعتبار نہ کریں۔ سب سے بہترین علاج گھروں میں قرنطینہ میں رہنا ہے۔
ڈاکٹر عقیل جام نے کہا کہ بہت سے لوگ پٹھوں کے درد اور بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتال آ رہے ہیں۔
سب سے زیادہ شکایات سر درد کی ہے جو ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ درد دور کرنے والی ادویات اس بیماری میں…
عراق میں داعش کے خلاف آپریشن، 42 دہشت گرد مارے گئے
شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں داعش کے 42 دہشت گرد عراقی فوج کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔
عراق کے صوبے موصل کے عیان الجہاش علاقے میں یہ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں عراق کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ 2017 میں عراق نے اعلان کیا تھا کہ داعش کو عراق سے قلع قمع کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود عنبار، دیالہ، کرکوک، صلادین اور موصل کے دیہی علاقوں میں داعش کے دہشت گرد روپوش ہو گئے تھے۔ عراقی فوج وقفے…
جدہ کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز پر حملہ
جدہ میں سعودی عرب کی بندرگاہ کے ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ سنگارپور کا بی ڈبلیو رہائن بحری جہاز جدہ کے ساحل پر لنگر انداز تھا جب اس پر حملہ ہوا جس سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے جہاز کا 22 رکنی عملہ محفوظ رہا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز پر حملے کی نوعیت کیا تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے بحری جہاز سے تیل کا رساوٗ شروع ہو گیا ہے۔
ابھی تک سعودی عرب نے ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کی طرف سے حملے کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ترکی ففتھ جنریشن سیٹلائٹ اس ماہ خلا میں بھیجے گا
ترکی اپنا ففتھ جنریشن سیٹلائٹ اس ماہ کے آخر تک خلا میں بھیجے گا۔ یہ سیٹلائٹ امریکی کمپنی ایئر بس کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔
ترکی اور ایئر بس کے درمیان 9 نومبر 2017 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایئر بس ترکی کے لئے دو سیٹلائٹ تیار کرے گی۔
ایئر بس کے اسپیس سسٹم کے سربراہ جین مارک نصر نے بتایا کہ ترک سیٹ 5A خلا میں بھیجنے کے بعد ترکی زمین کے مدار میں اپنے حقوق کی ملکیت حاصل کر لے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ کی تیاری کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اس ماہ کے آخر تک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں…
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب اور جی میل گوگل سروسز اچانک بند
اسلام آباد (ptnurdu ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل، گوگل اسسسٹنٹ اور گوگل ڈاکس سمیت انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی متعدد سروسز اچانک بند ہوگئی ہیں اور صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے عندیہ دیا ہے کہ گوگل کے کاروبار اور پرسنل سروسز کو متاثر کرنے والی بندش جی میل میں ایسٹرن ٹائم(ای ٹی) کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ کے قریب شروع ہوئی۔
تاہم گوگل کی جانب سے اب تک اس مسئلے پر باضابطہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور اس کے سروسزپیج پر بھی…
روسی ایئر ڈیفنس نصب کرنے کے لئے ترکی کا پاکستانی ماڈل استعمال کرنے پر غور
ترکی اور امریکہ کے درمیان روس کے S 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی تنصیب پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
ترکی نے 2019 میں روس سے S 400 ایئر ڈیفنس سسٹم خریدا تھا جس کے بعد سے امریکہ نے ایک طرف ترکی کو جدید جنگی لڑاکا طیارے F 35 فروخت کرنے سے انکار کر دیا دوسری طرف امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ترکی نے روس کا ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کیا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
اب ترکی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے پاکستانی ماڈل استعمال کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
1990 کی دہائی میں جب امریکہ نے پاکستان…
ترکی نے 11 ماہ میں چار ہزار ٹن چائے ایکسپورٹ کی
ترکی نے رواں مالی سے گیارہ ماہ میں چار ہزار ٹن چائے کی ایکسپورٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں چائے کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیلجئم ترک چائے کا سب سے بڑا خریدار ہے جس نے 48 لاکھ ڈالر کی چائے ترکی سے خریدی۔ جرمنی اور نیدرلینڈ بھی ترک چائے کے بڑے خریدار ہیں۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احمد حامدی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود ترکی سے ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
اس سال کے شروع سے ہی…
انگین التان کا ننھی پرستار کی خواہش پر دوبارہ پاکستان آنے کا عزم
ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ بھی پاکستان آئیں گے۔
رک اداکار انگین آلتان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری میں اپنی ننھی پاکستانی مداح کا خط شیئر کیا،،جس میں ایمن نامی ننھی پاکستانی مداح نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ تُرک اداکار سے ملاقات کرنے کے لیے کس قدر پُرجوش تھیں۔انگین آلتان نے ننھی پاکستانی مداح کا خط شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ کو یونان اور یونانی قبرص کے جال سے باہر آنا ہو گا، صدر ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپین یونین کو یونان اور یونانی قبرص کے پھیلائے ہوئے جال سے باہر آنا ہو گا۔ ترکی اور یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کے لئے ضروری ہے کہ یورپ ایک یا دو ریاستوں کی قید سے نجات حاصل کرے۔
وہ منیسا اخیسار ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ترکی کو دوبارہ ایک پُرکشش مرکز بنایا جائے جہاں غیر ملکی تاجر اور سرمایہ کار آزادی سے کاروبار کریں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ…
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ارطغرل غازی کے مداح
ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مشہور کردار اینگن آلتان نے لاہور میں دو روزہ قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی ۔ بارہ دسمبرکی صبح ترکش ایئرلائنز سے واپسی سے پہلے اینگن آلتان نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں اینگن آلتان کے پاکستانی میزبان میاں کاشف ضمیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی اور دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت…
آسٹریا: عدالت نے اسکول میں اسکارف پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا
آسٹریا کی آئینی عدالت نے پرائمری اسکول میں بچیوں کے اسکارف لینے پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
آئینی عدالت کے سربراہ کرسٹوف گریبن واٹر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسکارف پر پابندی معاشرے کے مختلف طبقوں میں مساوات کے خلاف ہے۔ یہ مذہبی آزادی، دوسرے کی رائے کے احترام اور مذہبی عقائد پر پابندی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ آسٹریا کی دائیں بازو کی ایک انتہا پسند حکومت نے 2019 میں پرائمری اسکول کی بچیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
عدالت نے کہا کہ اس…