براؤزنگ زمرہ
صحت
دنیا ابھی بھی وبائی مرض کے پہلے مرحلے میں ہے، امریکی ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤکی
نیویارک (پاک ترک نیوز) یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کووڈ-19 ختم ہو نے جا رہاہے۔دنیا ابھی بھی وبائی مرض کے پہلے مرحلے میں ہے۔واقعی یہ وبائی مرض کا پہلامرحلہ ہےجہاں پوری دنیا اس سے بہت منفی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ مگر اس وباء کا جلد خاتمہ دور تک دکھائی نہیں دے رہا۔
کرونا کی نئی قسم اومیکرون پر یہ تبصرہ نامور امریکی ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤکی نے گذشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم میں ایک ریموٹ پینل میں کیا۔فاؤچی نے پینل میں اعتراف کیا کہ اومیکرون سے متعلق انفیکشن کا سراسر حجم "اجتماعی استثنیٰ پر معنی خیز اثر…
گزشتہ 10میں سے 9برسوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ،تحقیق
واشنگٹن (پاک ترک نیوز) گزشتہ 10میں سے 9برسوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ایک تحقیق سے معلوم ہے کہ صرف 2020گزشتہ دہا ئی میں ایسا سال تھا جس میں عالمی وبا کورونا کے باعث درجہ حرارت نسبتاً کم رہا ہے جبکہ گزشتہ برس 1880سے لے کر آج تک چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی تھا۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ رواں سال 2022شدید گرم رہے گا کیونکہ اس کے آثار ابھی سے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔13جنوری کو مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے کا درجہ حرار 50.7سینٹی گریڈ رہا جو کہ آسٹریلیا کا…
این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کیلئے عمر کی حد کم کر کے 18 سال کر دی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے انسداد کورونا کی بوسٹر ویکسین کی عمر کی حد کم کر کے 18سال کردی ہے ۔ عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
این سی او سی کے مطابق 15 جنوری سے 18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگوائی جا سکتی ہے۔
عوام کی سہولت حکومت نے کیلئے کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی بلا معاوضہ رکھی ہے تا کہ عام شہری بھی کورونا وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔
وزیر تعلیم نے سارا وقت ماسک پہننے اور ضروری ہدایات پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
مارچ تک یورپ کی آدھے سے زیادہ آبادی اومیکرون کا شکار ہو جائے گی، عالمی ادارہ صحت
کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز) یورپ میں نصف سے زیادہ لوگ مارچ تک اومیکرون کا شکار ہو جائیںگےاور اس کی روک تھام کے لئے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا دہرانا کوئی قابل عمل حکمت عملی نہیں ہے۔ بلکہ دنیا کو نئی اور زیادہ مدافعت کی حامل ویکسینز کی تیاری پر توجہ مبذول کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلوج نےگذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چین کے کروناوائرس سے پہلی موت کی تصدیق کے ٹھیک دو سال بعد اب دوبارہ لاکھوں شہریوں کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔…
اومیکرون کے عروج سے پہلے ہی یورپی ملکوں کا نظام صحت مفلوج ہوگیا
لندن (پاک ترک نیوز)کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے سے یورپی ملکوں میں صحت کے نظام ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں اہم عملہ بیمار یا خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اومیکرون یورپ میں اپنے عرو ج کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ابتدائی تحقیق میں قرار دیا گیا تھا کہ کرونا وائر س کی نئی قسم اومیکرون اپنی پیش رو ڈیلٹا سے کم نقصان دہ ہے اور اس میں ویکسینیٹڈ لوگوںکو ہسپتال داخلے کا امکان بھی کم ہے۔ مگر اسپین، برطانیہ، اٹلی، جرمنی اور ہالینڈ…
فرانس میں کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی
پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آ گئی جسے ’’ آئی ایچ یو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
B.1.640.2 نامی نئی قسم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 46 میوٹیشنز اور 37 ڈیلیٹیشنز ہیں اور کورونا کی اس نئی تبدیل شدہ شکل سے ملک میں 12 افراد متاثر ہوئے جو ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں اور سب میں معمولی علامات ہیں۔
فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کو پہلی بار گزشتہ ماہ کے اوئل میں دریافت کیا گیا تھا تاہم اب تک 12 کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر…
بھارت ،اومی کرون کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ
نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔بھارت میں ستمبر کے بعد آج سب سے زیادہ یومیہ کورونا کیسز 33 ہزار 750 ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جن میں اکثریت کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی ہے۔
بھارت میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز نئی دہلی میں ریکارڈ ہوئے جہاں وزیراعلیٰ کیجروال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
سعودی عرب نے کورونا نے نئے کیسز کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی…
ہانگ کانگ کی کرونا کے خلاف سخت ترین پابندیاں بھی اومیکرون کو نہ روک سکیں
ہانگ کانگ(پاک ترک نیوز) ہانگ کانگ کے صحت کے عہدیداروں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون نے دنیا کی کچھ مشکل ترین کووڈ 19 پابندیوں کو عبور کر لیا ہےاور اب اومیکرون کے پہلے کیس شہر مین بھی رپورٹ ہو گئے ہیں۔
جمعہ کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ عالمی مالیاتی مرکز 2022 میں بھی اپنی سرحدوں کو بند رکھ سکتا ہے۔ اس نے بڑے پیمانے پر خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لیا ہے۔ تاہم چین کے ساتھ سرحد کو محدود تعداد میں کاروباری مسافروں کے لیے کھولا…
کراچی : ایک ہی گھر کے 11 افراد اومی کرون کا شکار
کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے ضلع شرقی میں ایک ہی گھر کے 11افراد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے ۔ متاثرہ افراد کچھ روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق 11 افراد میں تصدیق کے بعد دیگر اہل خانہ اور رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ متعلقہ افراد کو گھر میں ہی…
کورونا کی نئی قسمیں سونامی لانے والی ہیں ، سربراہ عالمی ادارہ صحت
جنیوا (پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے کہا کہ وہ کوویڈ-19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا…
نئی اسپوتنک 5ویکسین اومیکرون کا مقابلہ کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر پیوٹن کا دعویٰ
سینٹ پیٹرزبرگ (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یقین دہانی کرائی ہےکہ روسی اسپوتنک 5 ویکسین کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرئنٹ کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔
روسی صدارتی ؐحل سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار سی آئی ایس ریاستوں کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی سربراہی اجلاس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئی اسپوتنک ویکسین کے حوالے سے انکی گیمالیا نیشنل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹرالیگزینڈر گِنٹسبرگ سے بات ہوئی ہے۔ جس میں انھوں نے…
وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون کا کیس مرد شہری میں سامنے آیا ہے، اومیکرون کیس آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، تاہم اومیکرون مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اومیکرون مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کراچی :کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 8 مشتبہ کیسز رپورٹ
کراچی (پاک ترک نیوز) شہر قائد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 8نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ دو روز میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 14ہو گئی ۔
کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیاہے۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کے لیے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں جب کہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کردیا…
کراچی ،کورونا کی نئی قسم ’’اومیکرون‘‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے
کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔
شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کیلئے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ افراد میں سے 4 جنوبی افریقا جبکہ 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔
کورونا کے خلاف ایک اور گولی ہنگامی استعمال کیلئے منظور
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ادارے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ نے کورونا کے خلاف کھائی جانے والی، دنیا کی دوسری گولی کو ہنگامی استعمال کےلیے منظور کرلیا ہے۔
امریکا میں منظور ہونے والی گولی ’پیکسلووِڈ‘ کو فائزر کمپنی نے تیار کیا ہے جو کووِڈ 19 کا علاج کرنے کےلیے دنیا کی دوسری، جبکہ امریکا میں منظور ہونے والی پہلی دوا ہے۔ اسے 12 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد استعمال کرسکیں گے جن میں کووڈ 19 کی کیفیات درمیانی اور شدید نوعیت کی ہوں، اور انہیں ہسپتال لے جانا ضروری ہو۔
واضح رہے کہ کووِڈ 19 کا علاج…
بلوچستان :کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ
کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 12مشتبہ کیسز سامنے آ گئے۔ مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حلقوں میں خوف پھیلا اور طبی عملہ ذہنی اذیت کا شکار بھی ہوگیا۔ کرونا آپریشن سیل نے مریضوں کے نمونے این آئی ایچ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں 12افراد کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار…
نئے سال سے قبل بوسٹر ڈوز لگوائیں 100ڈالر انعام پائیں
نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال سے قبل بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو100ڈالر یعنی 18 ہزار روپے کے قریب رقم دی جائے گی ۔میئر کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب آپ بوسٹر ڈوز کے ذریعے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کو کنٹرول کرنے کی تیاری تیز، امریکا میں کورونا کے خلاف بوسٹر ڈوز لگوانے پر اب انعام بھی دیے جائیں…
قومی بھنگ پالیسی تیار ، کتنی کمپنیوں کو لائسنس ملے گا ؟
اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ہے ۔جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیاگیا ہے ۔
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائےگی اورون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا ۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے مطابق بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیںلیکن پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کیے جائیں گے ۔
بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باونڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے۔
شبلی فراز کے مطابق…
اومیکرون چین بھی پہنچ گیا،گوآنگ ژو میں پہلا کیس سامنے آگیا
بیجنگ (پاک ترک نیوز)دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس میں نیا اضافہ چین کا ہے جہاں اس ویرئنٹ کے حامل پہلے مریض کی تصدیق محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔
گوانگ ژو کے ہیلتھ کئیر کمیشن کے نائب سربراہ چن بن کے مطابق مذکورہ 67 سالہ مریض گذشتہ ماہ بیرون ملک سے چین واپس آیا تھا اور اسے 14 روزہ لازمی قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گوانگ ژو بھیجا گیا تھا ۔جہاں وہ اپنے گھر میں مزید 14 روز کے لئے قرنطینہ میں تھا۔ اب مریض کو اومیکرون کی تصدیق کے بعد ہسپتال…