براؤزنگ زمرہ

صحت

ترکی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی میں ہفتے کو ملک گیر لاک ڈاؤن اب صرف رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔ ریسٹورنٹس بھی صبح 7 سے رات 9 بجے تک محدود گاہکوں کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہوگی ۔ نوبجے کے بعد رات بارہ بجے تک ڈیلیوری سروس کی جاسکے گی ۔ انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ، ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جارہی ہے ۔ جون میں ویک اینڈ پر رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ اتوار کومکمل لاک ڈاؤن اگلے کسی فیصلے تک جاری…

ترکی کی پاکستان سمیت کئی ممالک پر کورونا پابندیاں عائد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے داخلے پر نئی کورونا پابندیاں لگادیں ۔ پاکستانیوں کے لیے ترکی داخلے پر 14 روزلازمی قرنطینہ رہنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق درج ذیل شرائط عائد کی گئی ہیں ۔ 1- افغانستان ،بنگلہ دیش ،برازیل ، جنوبی افریقہ ،بھارت ،نیپال ،سری لنکا اور پاکستان میں 14 دن رہنے والے افراد کو ترکی آمدسے قبل کم از کم 72 گھنٹے قبل کرائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ جمع کرانا لازمی ہو…

جاپان نے پاکستان، برطانیہ سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے وائرسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جاپان نے برطانیہ، ڈنمارک، قازقستان اور تیونس کے شہریوں پر تین دن کے قرنطینہ کی لازمی پابندی عائد کر دی ہے۔ جاپان کی کابینہ کے سربراہ کاتسونوبو کاتو نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعہ سے ہو گا۔ جاپان نے پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اور مالدیپ سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کا دورانیہ 10 دن تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکہ نے اپنے شہریوں…

لاک ڈاؤن: کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آ رہی ہے

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ریکارڈ ہوئی ہے۔ امریکی ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 فیصد کمی اور ویکسی نیشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں۔ خیال رہے کہ آج بھی پاکستان میں 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے…

خدارا احتیار کریں، بھارت سے سبق سیکھیں،وزیراعظم کی عوام سے اپیل

بھارت کا حال دیکھیں اور اپنا خیال کریں، بھارت میں لوگ سڑکوں پر مررہے ہيں، آکسیجن نہيں مل رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  اگر حکومت اپنی صلاحیت دگنی نہ کرتی تو ہمارا بھی یہی حال ہوتا۔ وزيراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تاکید  کی اور کہا کہ اگلے دو ہفتے نہایت اہم ہیں ، ہم نے کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہ پہلی دو لہروں میں اللہ نےرحم کیا ، یہ تیسری لہر بہت خطرناک ہے ، عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

8 روزہ سخت ترین لاک ڈاؤن، سیاحتی مقامات اور ہوٹلز بھی مکمل بند کرنے کا حکم

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید پر 8 سے 16مئی تک کا پابندیوں کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے ذیلی اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں، ضروری ہدایات عیدالفطر پرکورونا کا پھیلاؤ روکنےکے لیے دی گئی ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہےکہ شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی تعداد بڑھائی جائےگی، این ایچ اے اور ایف ڈبلیو اوکو  ٹول پلازوں پر خصوصی…

کورونا وائرس سے اب تک 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کی عمر کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8809 ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اب تک 3497 افراد کا انتقال ہوا جبکہ اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 افراد اپنی جانوں سے…

سفری پابندیاں: پاکستان آنے والی پروازوں میں غیر معمولی کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے ۔ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی ۔ قطر ائیر ویز کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز چلاسکے گی ۔ گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے 8کردی گئی ۔ گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1،پشاور کیلئے1،فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز لینڈ…

پاکستان: کورونا وائرس بچوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا

پاکستان میں چھوٹے معصوم بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں  ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار  162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اپریل کے مہینے میں 19 بچے کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں کورونا سے متاثر ہوئیں۔ ماہ اپریل میں 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں۔ اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کے 1…

کورونا وائرس کی سنگین صورتحال: یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی

وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔ وزرات داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے مجالس کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے بھی پابندی عائد کی ہے۔

بھارت کے مسٹر انڈیا باڈی بلڈر کورونا کے ہاتھوں شکست کھا گئے

تن سازی میں کئی ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دینے والے بھارت کے نامور باڈی بلڈر جگدیش کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ باڈی بلڈر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی روز سے گجرات کے شہر بروڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جگدیش گزشتہ 4 روز سے مصنوعی تنفس پر تھے اور جمعے کو چل بسے ہیں۔ باڈی بلڈر کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا اور انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ جگدیش نے مسٹر انڈیا سمیت کئی مقابلے جیتے اور انہوں نے عالمی…

ترکی میں طویل لاک ڈاؤن شروع، عوام حکومت کی مالی امداد کے منتظر

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے ترکی میں کل شام 7 بجے سے 17 مئی کی صبح 5 بجے تک سخت ترین اور طویل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت نے تمام کاروباری و تجارتی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی لیکن ان کو بھی وقت کا پابند بنایا گیا ہے۔ ترکی کے 19 روزہ طویل لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت کمانے والے لاکھوں مزدور سمیت غریب طبقہ ابھی تک حکومت کی طرف سے مالیاتی امداد کا منتظر ہے لیکن ابھی تک حکومت نے کسی طرح کی مدد کا اعلان…

پاکستان اور کویت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر کا خصوصی انٹرویو

کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی حکومت کے کورونا وائرس کے حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔ کویت ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان اور کویت نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ کویتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور مقامی حکام کی طرف سے جو…

عیدالفطر کی چھٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن، سیاحت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)عید الفطر پر8 سے 16 مئی تک سیاحت پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ملک کے تمام سیاحتی ،عوامی مقامات،پبلک پارکس اور ہوٹل بند رہیں گے۔ مری،گلیات،سوات اورکالام جانیوالے راستے بند ہوں گے۔ 8 سے 16 مئی تک شمالی علاقوں کی جانب جانیوالی سڑکیں بھی بند ہونگی ۔ ساحل سمندر اور بندر گاہوں پر جانے پر بھی پابندی ہوگی عید پر بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ۔ عوام اپنے شہروں کے اندر سفر کر سکیں گے۔گلگت بلتستان کے شہریوں کو واپسی کیلئے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی۔ عید الفطر کی…

تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے اور سخت ترین لاک ڈاؤن کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے خصوصی اجلاس میں کورونا کے زیادہ پھیلاؤ  والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پرغور کیا گیا، لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں کی تجاویز پر غور کیا گیا ، پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش ، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش…

سعودی عرب کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سمیت 20 ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔ سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ان میں پاکستان، بھارت، امریکا، ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان ، مصر، اور جاپان شامل ہیں۔

یونانی وزیراعظم کا مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونانی وزیراعظم نے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 3مئی سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ 11 مئی کو تعلیمی ادارے کھلیں گے اور15 مئی کو پورا یونان سیاحت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یونان میں کورونا سیلف ٹیسٹ ہفتے میں ایک بار لازمی قرار دے دیا گیا۔سیلف کٹس یونان بھر کے میڈیکل اسٹورز سے فری ملیں گی۔ سیلف ٹیسٹ نا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

ترکی کے مکینیکل وینٹی لیٹرز نے 30 ممالک میں کورونا کے لاکھوں مریضوں کی جان بچائی

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی چار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک مکینیکل وینٹی لیٹر تیار کیا جو اس وقت دنیا کے 30 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وینٹی لیٹر کی تیاری میں ترک حکومت نے چاروں کمپنیوں کو مدد فراہم کی۔ مکینیکل وینٹی لیٹر کا نام "بائیوسِس" رکھا گیا ہے۔ ترک وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے جمال ایردوان نے میڈیا کو بتایا کہ بائیوسِس وینٹی لیٹر 2017 میں تیار کیا گیا تھا۔ 2020 کے شروع میں کورونا وائرس نے جب عالمی وبا کی صورت اختیار کی تو وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت محسوس ہوئی…

ایسٹرازنییکا ویکسین لگنے سے 7 افراد ہلاک

لندن (پاک ترک نیوز)برطانیہ کے طبی نگراں ادارےنے تصدیق کی ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے( بلڈ کلاٹنگ) کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ ۔تاہم ادارے نے کہا ہے اس ویکسین کے فوائد نقصان سے کہیں زیادہ ہیں اور لوگوں کو یہ ویکسین لگوانے سے کترانا نہیں چاہیے۔ یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔چوبیس مارچ تک یہ ویکسین ایک کروڑ اسی لاکھ لوگوں کو لگ چکی ہے۔ جس میں سے 30…

آذربائیجان کے سابق دارالحکومت کے لیے عالمی ادارہ صحت کا منصوبہ، حیدر علی یوف فاؤنڈیشن کی صحت عامہ کے لیے کاوشوں کی نشاندہی

باکو۔عالمی ادارہ صحت نے ضلع شاماخی میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے PROACT-Care نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ، برطانوی یو کے ایڈ، رومانیہ کی آر او ایڈ اور ڈبلیو ایچ او کے پارٹنرز کی تنظیم یونیورسل ہیلتھ پارٹنرشپ انیشی ایٹِو کی فنڈنگ سے چلایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت، ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کا ایک مربوط ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔ فلاحی تنظیم حیدر علی فاؤنڈیشن کے شعبہ بین الاقوامی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More