براؤزنگ زمرہ

صحت

پاکستان نے ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کی ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں ویکسین کی ڈیلیوری کا کام شروع ہو جائے گا۔ کورونا کی 60 لاکھ ویکسین مارچ میں پاکستان پہنچے گی۔ اس سال کے وسط تک مزید ویکسین کی خریداری کے معاہدے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آتھ ماہ تک پاکستان کے ہر شہری کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک وائرس سے…

چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی پابندیاں لگادیں

چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردیں۔ فیصلہ پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا۔ چین نے پاکستانی مسافروں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ فیصلہ پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت پر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے چین جانے والی پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔

ترک ماہر نفسیات جنگ سے متاثرہ آذری فوجیوں کا علاج کرینگے

باکو (پی ٹی این)آذربائیجان کی بالائی کارا باغ جنگ میں آرمینیا کے حملوں سے متاثر ہو نے والے زخمی فوجیوں ، شہیدوں کے اہل خانہ اور شہریوں کی مدد کے لیے ترک ڈاکٹر معاون ثابت ہوں گے۔ آذربائیجان کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کی جانب سے اپنے علاقے کو بچانے کے لئے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد ، کچھ سابق فوجیوں ، قریبی شہداء اور حملوں سے متاثرہ شہریوں کو ذہنی دباو ، افسردگی ، مواصلات میں دشواری ، بے خوابی جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے ایک ہنگامی…

ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی ویکسین کی امریکہ نے بھی منظوری دے دی

امریکی وزارت فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی تیار کی ہوئی ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت فوڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سائنسی ثبوتوں کی بنیاد پر بائیون ٹیک اور فائزر کی تیار کی ہوئی ویکسین کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے ایک موٗثر دوا ہے لہذا ہنگامی بنیادوں پر اس کی اجازت دی جاتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف نے وزارت فوڈ کے کمشنر سٹیفن ہین کو دھمکی دی تھی کہ یا تو ویکسین…

عوام کے شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے خود سب سے پہلے ویکسین لگواوٗں گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مقامی ویکسین کے ساتھ ساتھ روس اور چین سے ویکسین کی خریداری کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ استنبول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ خود سب سے پہلے ویکسین لگوائیں گے تاکہ ویکسین سے متعلق عوام میں جو شکوک و شبات ہیں وہ دور کئے جائیں۔ ترک عوام کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ہر صورت جلد از جلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ایمانویل میکرون فرانس کے لئے…

ترکی میں ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا

ترکی میں کورونا وائرس سے بچاوٗ کی ویکسنیشن کا عمل 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔ ترک وزیر صحت فہرتین کوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی شپمنٹ اس ہفتے انقرہ پہنچ جائے گی جس کے بعد ویکسنیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ترک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسنیشن چار مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ ترک وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی خریداری کا معاہدہ طے کر لیا گیا ہے۔ ترکی کی کورونا وائرس سائنٹفک ایڈوائزری بورڈ نے ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسنیشن…

جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کا دھندا، انٹرپول نے وارننگ جاری کر دی

عالمی سطح پر تمام ملکوں کی پولیس کے درمیان تعاون کی تنظیم انٹرپول نے وارننگ جاری کی ہے کہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کا دھندا شروع کر سکتے ہیں۔ فرانس میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے انٹرپول نے تمام 194 ممبرز ممالک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہر ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ویکسین فروخت کرنے والی کمپنیوں پر نظر رکھیں اور خاص طور پر آن لائن ویکسین کی فروخت کی کڑی نگرانی کی جائے۔ منظم جرائم کرنے والے نیٹ ورکس کورونا وائرس کی جعلی…

9 ماہ میں کورونا وائرس 500 صحافیوں کی جان لے گیا

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک 500 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنیوا میں صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم "پریس ایمبلم کیمپین" نے کہا ہے کہ جاں بحق صحافیوں کی تعداد اس سے زائد ہو سکتی ہے کیونکہ بیشتر ممالک سے ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ یکم مارچ سے 30 نومبر تک دنیا کے 56 ممالک کے اعداد و شمار اکٹھے کئے ہیں جس کے مطابق کورونا وائرس 500 صحافیوں کی جان لے گیا۔ نومبر میں 47 جبکہ اکتوبر میں 22 صحافی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ پریس ایمبلم کیمپین (پی ای سی) کے مطابق میڈیا ورکرز بڑے…

ترکی کو جھکانے میں ناکامی پر دشمن نے ترک اداروں پر حملے شروع کر دیئے ہیں، صدر ایردوان

ترکی نے سماجی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اپنا ہے، صدر ایردوان کی میڈیا سے بات چیت ترکی نے دنیا کے مختلف جغرافیوں میں سماجی، سیاسی، سفارتی، معاشی اور فوجی سطح پر ایک تاریخی موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ اس موقف کا مرکز ترکی کی قدیم تاریخ ،روایات اور ثقافت ہے۔ انقرہ کے صدارتی محل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترکی اپنے ہمسایوں اور برادر اسلامی ممالک کی بھی ہر سطح پر مدد کر رہا ہے۔ دنیا…

5 کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے، عوام کو ویکسین مفت ملے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی۔ حکومت دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ترک عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ سب سے پہلے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ترجیح دی جائے گی۔ حکومت مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین کی بھی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ رضاکاروں پر اس کے…

ترکی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

ترکی میں کرفیو روانہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک۔ علاؤہ ازیں جمع رات 9 بجے سے سوموار صبح 5 بجے تک پورے ترکی میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

کورونا کی جنگ میں نجی اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے، ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن

ٹرکش میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نجی شعبے کے اسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اسپتال اس بوجھ کو اکیلے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں اور اگر کچھ اسپتال کورونا مریضوں کا علاج کر بھی رہے ہیں تو وہ صرف مخصوص مریضوں کو ہی اپنے اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اور خیراتی اسپتالوں کو کورونا وائرس کی جنگ میں شامل…

بے قابو کورونا وائرس: ترکی میں دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ترکی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت ایک بار پھر ویک اینڈ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ کل ترک کابینہ کا ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صحت کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں جمعہ کی رات آٹھ بجے سے ہفتے کے صبح دس بجے تک دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار کی شب بھی کرفیو نافذ رہے گا۔ ایسے شہر جہاں کورونا وائرس کے…

ترک ویکسین استعمال کرنے کے بعد سائیڈ ایفکٹس صفر ہیں

ترکی کی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ویکسین استعمال کرنے کے بعد اس کے سائیڈ ایفکٹس بالکل سامنے نہیں آئے ہیں اور یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہترین ہے۔ ترک صوبے کیزری کی ایرسی یس یونیورسٹی کے ریکٹر مصطفیٰ جلیس نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی "ایرو کوو ویکسین" کو 44 رضاکاروں پر استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک رضاکار پر ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے پہلے مرحلے کے تجربات جاری ہیں۔ اب تک 44 رضاکاروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ان میں سے کسی کو بھی…

کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 40 روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے…

کورونا وائرس ویکسین کی قیمت 4 ہزار سے 6 ہزار روپے ہو گی

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ وہ حکومتوں کو ویکسین 25 ڈالر سے 37 ڈالر میں فروخت کریں گی۔ پاکستان میں اس ویکسین کی قیمت فی فرد چار ہزار سے چھ ہزار روپے ہو گی۔ موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن بینسل نے جرمن اخبار ویلٹ اینڈ سونتیگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کی جانب سے آرڈر کئے گئے اسٹاک کے مطابق قیمت میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈرنا کی ویکسین کی قیمت وہی ہے جو فلو ویکسین کی ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں فلو ویکسین کی قیمت 10 ڈالر سے 50 ڈالر…

کرونا کے خوف نے دس لاکھ لوگوں کو بری عادت سے نجات دلادی

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے سگریٹ نوشی جیسی بری عادت ترک کردی۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سگریٹ نوشی اور صحت سے متعلق کام کرنے والے فلاحی ادارے نے ایک سروے کیا جس کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سروے رپورٹ میں مطابق 15 اپریل سے 20 جون تک برطانیہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے سگریٹ نوشی کی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 41 فیصد افراد نے کرونا کے خوف سے پہلے چار ماہ میں ہی سگریٹ پینا چھوڑ دی تھی جبکہ دس…

کورونا وائرس کے اثرات زائل کرنے والی دوا کا انکشاف، تحقیق

نیو یارک : کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے میں کولیسٹرول کی دوا کارگر ثابت ہوتی ہے، یہ دوا قوت مدافعت کے خلیات کے رد عمل کو بہتر کرسکتی ہے۔ کورونا انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لیے اب تک کئی طرح کی ادویات کا استعمال ہو چکا ہے لیکن کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی ہے جس کے بارے میں مکمل اعتماد کے ساتھ یہ کہا جاسکے کہ مریض کو ضرور فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات یا اس کا زور کم کرنے میں کولیسٹرول کی دوا کارگر ثابت ہوتی ہے۔ یہ دعویٰ ہبرو یونیورسٹی کے…

کرونا مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی خصوصی حکمت عملی

نئی دہلی: بھارت میں کرونا مریضوں کو صحت یابی میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز یوگا بھی کروارہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وبائی مرض سے لڑنے والے مریضوں کو خصوصی طور پر ڈاکٹرز یوگا بھی کروا رہے ہیں تاکہ وہ جسم کے ساتھ اپنی ذہنی صحت بھی برقرار رکھ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں قائم ایک اسپورٹ کومپلکس کو عارضی طور پر کرونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں درجنوں مہلک وائرس کے شکار مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

وہ مقامات جو کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ترین ہوسکتے ہیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کئی مہینوں تک کاروبار زندگی معطل رہنے کے بعد اب آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں۔ ایسے میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاطی اقدامات اپنانے جیسے ماسک پہننے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان مقامات سے گریز کرنے کی بھی ضرورت ہے جو جراثیم اور وائرسز کا گڑھ ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں رسکی اور خطرناک جگہیں وہ ہیں جو بند ہوں اور جہاں تازہ ہوا کا گزر نہ ہو۔ ایسے مقامات بند ہونے ساتھ ساتھ وہاں بیک وقت بہت سے افراد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More