براؤزنگ زمرہ

دفاع

defense

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے بائیڈن کو روک دیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو روس ممکنہ طور پر زیادہ طاقت کے ساتھ امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر مہلک حملے کر سکتا ہے۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پہلے سے غیر رپورٹ شدہ تشخیص کا حوالہ دیا ہے جو ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے جنگ پر پڑنے والے اسٹریٹجک اثرات کوسامنے لاتی ہے۔اس میں یوکرین کی…

ترکیہ اور امریکہ کے درمیان روسی دفاعی نظام ایس۔400کوبتدریج آف لائن کر نےکی تجویز پر پیش رفت

ایتھنز (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے روس کے فراہم کردہ ایس۔ 400 لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کوبتدریج آف لائن کرنے کے منصوبے کی تفصیلات پر امریکہ کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کا مقصد نیٹو کے رکن کی جانب سےایف۔ 35 فائفتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے حصول کو دوبارہ ممکن بنانا اورتیسرے درجے کےپارٹنر کے طور پر ایف۔ 35 پروگرام میں دوبار ہ مکمل داخلہ یقینی بنانا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کو روسی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے نتیجے میں جولائی 2019 میں ایف۔ 35 پروگرام سے باضابطہ طور پر…

ترکیہ کا ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 74 افراد کو شہید کئے جانے کے مذموم واقعے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے سرکاری بیان میں وزارت خارجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اللہ سے ان لوگوںکے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس کے عوام کے…

ترکیہ F-16 لڑاکا طیاروں کے معاہدے سے خوش

انقرہ (پاک ترک نیوز) روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کے حصول کی وجہ سے F-35 پروگرام سے نکالے جانے کے بعد ترکیہ نے متبادل کے طور پر لاک ہیڈ مارٹن بلاک-70 F-16 فائٹنگ فالکن کا رخ کیا۔ ترکیہ نے اپنے موجودہ F-16 بیڑے کیلئے جدید بلاک 70 ماڈلز میں سے 40 اور اپ گریڈ کٹس خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ 23 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔ Block-70 F-16s، جس میں آٹو GCAS جیسے جدید ایویونکس اور حفاظتی نظام موجود ہیں، کو ایک اسٹاپ گیپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جب کہ ترکیہ ذاتی طیارہ TAI TF Kaan لڑاکا تیار کر رہا ہے۔…

روسی میزائل نظام ایس ۔400ترکیہ کے فضائی دفاعی نظام ’اسٹیل ڈوم، سے بھی باہر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہنے جدید ترین، مقامی طور پر تیار کردہ کثیر ہتھیاروںپر مشتمل فضائی دفاعی نظام کے مربوط منصوبے ’اسٹیل ڈوممیں امریکہ کی ناراضگی کی وجہ بننے والے روسی میزائل دفاعی نظام ایس۔400کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مصنوعی ذہانت سے بہتر نیٹ ورک پر مبنی شیلڈ کا مقصد ترکیہ کی فضائی حدود کے لیے جامع تحفظ فراہم کرنا ہے۔مگر حیران کن طور پر 2.5 ارب ڈالر کے روسی ایس۔ 400 میزائل سسٹم کو اس نئے اقدام سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ…

فرنبرو انٹرنیشنل ائر شو میں ترک کمپنیوں کی پہلی با رشرکت۔ بڑے آرڈر ملنے کی توقع

لندن (پاک ترک نیوز) ہوا بازی، دفاع اور خلائی صنعتوں میں سب سے باوقار ایونٹس میں سے ایک فرنبرو انٹرنیشنل ائر شو نے اپنے دروازےہوابازی میں دلچسپی رکھنے والوںکے لیے کھول دیے ہیں۔ فرنبرو، انگلینڈ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں متعدد بین الاقوامی دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیاں شامل ہیں۔ جبکہ تقریباً 80 طیارے پورے شو میں نمائشی پروازیں کریں گے۔ ترکیہ کا قومی طیارہ گوکبے پہلی بار بیرون ملک ایئر شو میں اپنی پرواز کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کی طرف سے تیار کردہ…

بحرالکاہل میں امریکہ اور اتحادی چینی بحری افواج کی سرگرمیوں سے پریشان

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) چین کے طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک نے اس ہفتے ایک اسٹریٹجک ویسٹرن پیسیفک چوک پوائنٹ کو توڑنے کی مشق کی۔جبکہ دوسری طرف امریکہ اور ایک سیکورٹی معاہدے کے اتحادی اس مشق کا نظارہ کر رہے تھے۔ جاپانی میڈیا میں آنے والی جاپانی وزارت دفاع کے جوائنٹ اسٹاف آفس کی پورٹ کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بجے تک چینی طیارہ بردار بحری جہاز شین ڈونگ جاپان کے میاکو جزیرے کے جنوب مشرق میں تقریباً 320 میل دور پانیوں میں سفر کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ ٹائپ 055 ڈسٹرائر…

نیٹو اتحادیوں نے یوکرین کو ایف۔16کی فراہمی شروع کر دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکی ایف۔ 16 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین کو منتقل کی جا رہی ہے۔ جیسا کہ عالمی رہنماؤں نے واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کیف کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ گذشتہ روز سمٹ کے موقع پر بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ ایف۔ 16 طیاروں کو ڈنمارک اور ہالینڈ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔اور وہ جیٹ طیارے اس موسم گرما میں یوکرین کے آسمانوں میں پرواز کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرین روسی جارحیت کے خلاف مؤثر…

ترک ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے KAANکی پیدوار 300یونٹس تک پہنچے کے قریب

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے KAANکی پیداوار 300یونٹس کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مہمت دیمیروغلو نے KAAN لڑاکا طیارے کے لیے پرجوش منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ میں پانچویں نسل کے لڑاکا کے طور پر پیش کیے جانے والے، ڈیمیرو اولو نے پیش گوئی کی ہے کہ آرڈرز کئی سو طیاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ڈیمیرو اوغلو نے ذکر کیا کہ ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ترک فضائیہ بالآخر 100 KAAN طیارے حاصل کر لے گی۔ ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز بھی…

چین کے پانچویں نسل کے نئے لڑاکا طیارے جے۔31بی گرے فالکن کی نقاب کشائی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے اپنےنئے جے۔31بی گرےفالکن اسٹیلتھ طیارے کی نقاب کشائی کر دی ہے جو F-22اور J-20 لڑاکا طیاروں کے مقابلے میںکئی حوالوں سےبہتر دکھائی دیتے ہیں شین یانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن (SAC) جو کہ چین کا ایک اعلیٰ دفاعی سرکاری ذیلی ادارہ ہے۔ نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نئے J-31B فائفتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی نمائش کی گئی ہے۔ نئی جاری کردہ ویڈیو میں جے۔31بی طیارےکے کمپیوٹر سے تیار کردہ پروٹوٹائپ کا اگلا حصہ دکھایا گیا ہے۔ ہوائی جہاز جس پر نمایاں طور پر "جے۔31بی" کا نشان…

سعودی اور ترک کمپنیوں کے مابین دفاعی شعبے میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (ایس اے ایم آئی) نے مملکت میں دفاعی صنعتوں کیمقامی سچح پر ترویج کے لیے ترک کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںایس اے ایم آئی نے کہا کہ اس نے ترکیہکی ڈرون بنانے والی کمپنی بائیکار کے ساتھ سعودی عرب میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے لیے "مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں قائم کرنے" اور نظام تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسکے علاوہ ترکیہ کی ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی اسیلسن کے ساتھ مملکت میں دفاعی…

فوجی مشق کے لئے تعینات امریکی ٹائیفون ویپنزسسٹم واپس جا رہا ہے۔ ترجمان فلپائینی فوج

منیلا (پاک ترک نیوز) امریکہ کی طرف سے فلپائنی فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے تعینات کیے گئے "مہلک" ٹائیفون ویپنز سسٹم کوآئندہ دو ماہ یا اس سے بھی کم وقت میں ملک سے واپسمنتقل کر دیا جائے گا۔ فلپائنی فوج کے ترجمان کرنل لوئی دیما الا نے اعلان کیا ہےکہ اس سال کے شروع میں شمالی فلپائن میں تعینات امریکی درمیانی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا میزائل سسٹم ستمبر تک یا ممکنہ طور پر اس سے بھی پہلے واپس بھیج دیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ خطے میں امریکی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی موجودگی…

چینی سائنسدانوں کا ایک اور کارنامہ، عام موسمی ریڈاروں کو نگرانی کے جدید ترین ریڈاروں میں بدل دیا

ہانگ کانگ(پاک ترک نیوز) چینی سائنسدانوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہےجس سے فضائی نگرانی کی دنیا میںہل چل مچ گئی ہے۔ انہوں نے عام موسمی ریڈاروں کو ٹربو چارج کیا ہے۔ جس نے انہیں عقاب کی آنکھوں والے سینٹینلز میں تبدیل کر دیا ہے جو سب سے چھوٹے ہوائی اہداف کو تلاش کرنے کے قابل ہیں۔ چینی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق چین کے سائنس دانوں نے موسم کی ریڈار ٹیکنالوجی میں نئی صلاحیتوں کا اضافہ کیا ہے۔ چینی پیش رفت موجودہ موسمی ریڈاروں کو F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے مقابلے میں ریڈار کراس سیکشن کے ساتھ چھوٹے…

روس نے بھی بڑے طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

ماسکو (پاک ترک نیوز) ایک زمانے میںدنیا کی سب سے طاقتور بحریہ سمجھی جانے والی روسی بحریہ آج امریکہ اور چین سے پیچھے ہو چکی ہے۔چنانچہ اپنی کھوئی ہوئی حیثیت کی بحالی کے لئے روسی بحریہ نےاب  سپر کیریئر اور کیریئر کے لئےجدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارے بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ روسی بحریہ کے سابق ڈپٹی چیف آف دی مین اسٹاف ریٹائرڈ وائس ایڈمرل ولادیمیر پیپل یائیف جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کرائیلوف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں طیارہ بردار بحری جہاز تیار کرنے کا کام سونپا گیا نے انکشاف کیا ہے کہ روسی بحریہ 90 ہزار ٹن کی…

دہشتگردوں کا افغانستان کے اندر تک پیچھا کر سکتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہاگر سرحد پار سے پاکستان میں در اندازی اور دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کے اندر جا کر کاروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعداپنے تازہ انٹرویو میں خواجہ آصف نے افغانستان سے ملک کے اندر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان کی خودمختاری سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔ہم…

امریکی ائرفورس نے پاکستان ائر فورس کے ساتھ مشترکہ مشق فالکن ٹیلون 2024کی تفصیلات جاری کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) یو ایس ایئر فورس سینٹرل کمانڈ (اے ایف سی ای این ٹی) اور پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے یکم جون سے 11 جون تک منعقد ہونے والی دو طرفہ مشق فالکن ٹیلون 2024 کا کامیابی سے اختتام کیا۔ جو دونوں ممالک کے درمیان اہم تعلقات کاعملی ثبوت ہے۔ امریکی فضائیہ نےاس مشق کی تفصیلات اور تصاویر 25جون کو جاری کی ہیں۔بیان کہا گیا ہے کہ فالکن ٹیلون 2024مشق میں حکمت عملی کی سطح پر انسداد دہشت گردی، فضا سے زمینی ہتھیاروں کے استعمال اور موضوع کے ماہرین کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔امریکی…

چین اپنے چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے پر نمایاں پیش رفت کر چکا ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ

کرائسٹ چرچ(پاک تک نیوز) چین اپنے چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کی تیاری میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے اور تمام تر راز داری کے باوجود ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ جدید ترین لڑاکا طیارہ جسے ابتدائی طور پر جے۔ایکس ڈی کا نام دیا گیا ہے 2035تک چینی فضائیہ میں شمولیت کے لئے تیار ہو جائے گا۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام چیزوں خصوصاً دفاع کے بارے میں چین کی رازداری کے باوجود ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے پر نمایاں پیش رفت کرچکا ہے۔ شاید سب سے واضح ایوی ایشن انڈسٹری…

قطر اپنی فضائیہ کے استعمال شدہ میراج۔2000طیارے بھارت کو بیچے گا

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر کا ایک وفد ہندوستانی فضائیہ کو 12 " استعمال شدہ" میراج 2000 جیٹ طیاروں کی ممکنہ فروخت پر بات چیت کے لیے نئی دہلی پہنچ گیا ہے کیونکہ میراج ۔2000طیارے پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ قطری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہد ہ بھارتی فضائیہ کو ایک ایسے وقت میں مزید جنگی طیارے فراہم کرے گا جب اس کے پرانے مگ طیارے بتدریج سروس سے باہر ہو رہے ہیں۔چنانچہ دو میراج اسکواڈرن جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں وہ قطری طیاروں کی شمولیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو میرج 2000-5…

چین نےروایتی ایندھن سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑ ا جنگی بحری جہاز بنا لیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے حال ہی میں ملک کے نئے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان پر پردے کے پیچھے نظر ڈالی ہے۔جسے اس جہاز کی صلاحیتوں کا اپنی نوعیت کا پہلا عوامی جائزہ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جہاز "دنیا کا سب سے بڑا روایتی طور پر چلنے والا جنگی جہاز" ہے۔ٹی وی رپورٹ میں فوجیان کی طاقت اور سسٹمز کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے انجینئر زنے ایک غیر جوہری طاقت والے جہاز پر برقی مقناطیسی کیٹپلٹ سسٹم کے بشمول ایک ایسی چیز کا…

امریکہ میں فوجی تربیت لینے والی پاکستانی افسران کی شرح میں 150فیصد اضافہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک دہائی میں امریکا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین فوجی ا فسران کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے پاکستان نے سب سے زیادہ خواتین فوجی افسران کو تربیت کے لیے امریکا بھیج کر خطے کی قیادت کی ہے۔ 2020 سے 2023 تک 55 پاکستانی خواتین نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) کورسز میں شرکت کی جو 2013 سے 2019 کے درمیان 22…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More