براؤزنگ زمرہ
ترکی ٹاپ-1
ترکی میں 4.7 شدت کا زلزلہ
انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے صوبہ ایرزورم کے کورپوکوئے علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ترکی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (AFAD) کے مطابق یہ زلزلہ 6.9 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ22 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 11:31 پر آیا۔
ابتدائی طور پر زخمیوں یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اسی مرکز پر 19 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 15:40 پر ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔جس سے کئی عمارتیں مکمل…
چاند پر ترک پرچم 2023 میں لہرائے گا ، ایردوان نے بتادیا
سہیل شہریار
ترکی جمہوریت کے 100 سال مکمل ہونےکی خوشی پر2023 میں چاند پر سرخ ہلالی پرچم لہرائے گا۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کےطویل عرصے کے بعد مسلم دنیا کےلیے ترکی سے اچھی خبر ٓئی ہے ۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قومی خلائی پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور اعلان کیا ہے ترکی 2023 میں چاند پر قدم رکھ دے گا۔ یاد درہے کہ 2023 میں جدید ترکی کے قیام کا سوسالہ جشن منایاجائے گا۔
انقرہ میں قومی خلائی پروگرام کی منظوری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب…
برطرف سوڈانی وزیراعظم کی بحالی پر ترکی کا اظہار اطمینان
انقرہ (پاک ترک نیوز) سوا پانچ کروڑ سوڈانی عوام کا احتجاج رنگ لے آیا۔سوڈانی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ ترکی میں صدر رجب طیب یردوان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد مسلم دنیا میں یہ دوسرا موقع ہے کہ عوام نے فوج پر اقتدار پر قبضے کرنے نہیں دیااور سڑکوں پر آکر اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر منتخب قیادت کو بحال کرایا ہے ۔
عوام کے مسلسل احتجاج کے بعد سوڈانی فوج بھی اقتدار سے ہٹائے گئے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی بحالی پر متفق ہو گئی ہے۔اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور فوج میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے…
ترکش لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی
استنبول (پاک ترک نیوز) ترک لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کم ہورہی ہے ۔ لیرا 1.3 فیصد کم ہو کر ڈالر کے مقابلے میں 10.22 کی نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
نومبر کے تیسرے ہفتے میں امریکی ڈالرکی قدر 10 ترک لیرا سے بڑھ گئی ہے ۔اس وقت یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ مرکزی بینک مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور سخت مانیٹری کے امکانات کی حمایت میں ڈالر کی عمومی طاقت کے باوجود شرح سود میں مزید کمی کرے گا۔گزشتہ اکتوبر میں ترکی میں صارفین کی قیمتوں میں افراط زر کی شرح بڑھ کر 19.89فیصد ہو گئی ہے جو کہ…
امریکا کی ایران پر یکطرفہ معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں:ترک وزیر خارجہ
تہران (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران پر یکطرفہ معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں
ترک وزیر خارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں نا انصافی پر مبنی ہیں۔امریکا کی ایران پر یکطرفہ معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہیے اور2015 میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے والے ملک کو دوبارہ حصہ بنناچا ہیے۔
ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے امید ظاہر کی کہ جلد شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں ایران پر پابندیاں ختم…
ترکی 2023 تک 7ارب پودے لگائےگا، طیب ایردوان کا اعلان
انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قومی یوم شجرکاری کی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا کہ ترکی 2023 کے آخر تک تقریبا ً7 ارب پودے لگائے گا اور ملک کا 30 فیصد رقبہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہوگا۔
ترک صدر طیب ایردوان نے کہا کہ اس وقت ترکی جنگلات کے مطالعے میں یورپ میں پہلے اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت ترکی نے 2053 کے لیے صفر اخراج کا ہدف مقرر کررکھا ہے ۔
اپنے خطاب میں ترک صدر نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبوں میں موسم گرما کےد وران آگ سے متاثرہ جنگلات میں تیزی سے…
ترک پارلیمنٹ کی آذربائیجان میں فوجیوں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع
انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک پارلیمنٹ نے آذربائیجان میں موجود فوجیوں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کردی ۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی ، اور اپوزیشن گڈ پارٹی نے اس تحریک کی حمایت تاہم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
اس تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں بحث ہونی تھی لیکن کورم کی کمی کے باعث ایسا نہیں ہوا۔ ترک فوج کو 17 نومبر 2021 سے 17 نومبر 2022 تک ایک اور سال کے لیے آذربائیجان میں سرحد پار آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترکی اپنی سالمیت پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کرے گا، طیب ایردوان
انقرہ (پاک ترک نیوز ) آج جدید ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 83 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ترک صدررجب طیب اردوان نے اتا ترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔
یادگاری کتاب میں رجب طیب ایردوان نے لکھا ۔ ترکی اپنی سالمیت پر کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ ’’ہم اپنے ملک کی سالمیت، اپنی ریاست کی بقا، اتحاد، امن اور ہماری عظیم قوم کی قدیم اقدار پر حملے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
ملک کے بانی اور اس کی تحریک آزادی کے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا: "ہم ہرطرح کے…
ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح
ازمیر(پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح میئر Tunç Soyer نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کاہت یاسر ایرن، چیمبر آف کامرس اسمبلی کے صدر سیلمی پویراز اور ازمیر چیمبر آف کامرس کے بورڈ کے صدر محمود اوزگنر نے بھی شرکت کی۔
پاکستان بلیوارڈ 1.5 کلومیٹر لمبی سڑک ہے جو ازمیر کے کاروباری اور مالیاتی ضلع کے مرکز میں واقع ہے۔
سفیر سائرس سجاد قاضی نے ازمیر میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان…
ترکی کے دفاعی سربراہ کا ایران کی سرحد پر کیے اقدامات کا معائنہ
استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے دفاعی سربراہ نے ایران کی سرحد پر اٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔
ہولوسی آکار کے ساتھ چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر، زمینی، سمندری اور فضائی افواج کے کمانڈر بھی ہیں۔
ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہولوسی آکار نے سینئر فوجی کمانڈروں کے ساتھ مل کر اتوار کو ایران کے ساتھ ملک کی سرحد پر غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔
ہولوسی آکار، چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر، لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسی اوزور، نیول فورسز کے…
ترکی نئی قیمت پر بھی روس سے قدرتی گیس خرید سکتا ہے
استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی 2022 کے آغاز سے بڑھی ہوئی رقم کے ساتھ روس کے ساتھ قدرتی گیس کے معاہدے کی تجدید کر سکتا ہے،
وزیر توانائی فتح دونمیز نے استنبول میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا روس کے ساتھ بڑی حد تک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس سال ترکی میں قدرتی گیس کی ریکارڈ مانگ ہے جو اسے مزید خریداری پر مجبور کررہی ہے ۔ قدرتی گیس کے معاہدے اس موسم سرما میں ختم ہورہے ہیں ۔
ترکی طویل عرصے سے معاہدے کی تجدید کے لیے کوشاں ہے ۔
پچھلے مہینےترکی نے آذربائیجان کے ساتھ تین سال…
خلافت عثمانیہ کے فوجی کی امانت 106 سال بعد فلسطینی خاندان نے واپس کردی
نابلس (پاک ترک نیوز) پہلی جنگ عظیم کے دوران خلافت عثمانیہ کی فوج فلسطین کا دفاع کررہی تھی ۔ اس دوران ایک فوجی نے فلسطینی خاندان کے پاس کچھ رقم امانت کے طور پر رکھوائی کہ وہ جب جنگ سے لوٹے گا تو رقم لے لے گا۔ وہ فوجی کبھی اپنی امانت لینے نہ آیا اور فلسطینی خاندان نسل درنسل اس امانت کی حفاظت کرتا رہا اور آخر کار 106 سال بعد یہ امانت ترک حکام کے حوالے کردی گئی ۔
106 سال تک سنبھال کر رکھی گئی امانت لوٹانے کی یادگار تقریب فلسطین میں مقبوضہ مغربی کناے کے شمال میں واقع نابلس شہر میں ہوئی ۔ جہاں…
پاکستانیوں کیلئے استنبول ائرپورٹ پر اردو سروس کا آغا زکردیا گیا
استنبول (پاک ترک نیوز)پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کے لیے انتہائ اچھی خبر ہے کہ استنبول ایئرپورٹ پر اب پاکستانی مسافروں کے لیے اردو زبان میں سروس شروع کردی گئی ہے ۔
سبز یونیفارم پہنے گائیڈ پاکستانی مسافروں کو اردوزبان میں رہنمائی کے لیے استنبول ائرپورٹ پر موجود رہا کریں گے ۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے 65 برس اور اس سے زائد عمر کے مسافر مفت گاڑی کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
جبکہ پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی گیٹ مختص کردیے گئے ہیں اور سکرینوں پر بھی اردو زبان میں…
ترکی کی شرح نمو میں ریکارڈ بہتری کی پیش گوئی
استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکی کی معیشت 2021 میں دوہرے ہندسے کی نمو ریکارڈ کرے گی۔
صدر طیب ایردوان کاکہنا ہے کہ یہ شرح نمو گزشتہ حکومت کی 9 فیصد کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔
"اگرچہ بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ 9 فیصد لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ سال کے آخر میں دوہرے ہندسے کی شرح نمو تک پہنچ جائیں گے،"
ایردوان نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا۔ دوسری سہ ماہی میں ترکی کی معیشت میں سال بہ سال 21.7 فیصد اضافہ ہواہے ۔
موڈیز نے ترکی کی سالانہ ریٹنگ میں نمایاں اضافے کی نوید سنا دی
استنبول (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز نے "عالمی میکرو تاثراتی رپورٹ 2022-2023شائع کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "مالیاتی وسعت اور قرضہ جات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں لیکیوڈٹی تعاون ترکی کی اقتصادی بحالی میں اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں رواں سال میں ترکی کی اقتصادی ترقی کے اندازوں کو 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔
یورپی تعمیر و ترقی بینک نے بھی سال کے آخر تک ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 3،5 پوئنٹ کے اضافے سے 9 فیصد کر دیا ہے۔
ترکی سے یونان جانیوالے 400 تارکین وطن کی کشتی سمندر میں خراب
ایتھنز(پاک ترک نیوز) ترکی سے یونان جانے والے 400 تارکین وطن کی سمندر میں کشتی خراب ہوگئی ۔ یونان کے جزیرہ کوس کے قریب فنی خرابی کے باعث کشتی خراب ہوکر کھلے سمندر میں رک گئی ۔ یونان کی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو ریسکیو کیا اور 400 تارکین وطن کی جان بچالی ۔ ان میں زیادہ تعداد پاکستانی ،بنگلادیشی اور افغان باشندوں کی ہے ۔
یونانی حکام کے مطابق کشتی میں چالیس فیصد سے زائد بچے موجود تھے ۔ ان سب کو یونان میں لاکر طبی امداد اور خوراک دی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ کم عمربچوں کویونان سے بے…
ایردوان اور بائیڈن ملاقات میں مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق
جنیوا(پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی روم میں جی 20 اجلاس کے دوران اہم ملاقات ہوئی ۔ جس میں دونوں صدور نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے ۔
دونوں صدور کی ملاقات پر جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ںکہا گیا ہے کہ خوش گوار ماحو ل میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں رجب طیب ایردوا ن اور جوبائیڈن نے ترک ، امریکا تعلقات کے فروغ پر مشترکہ بیان دیا۔
ملاقات کے دوران ماحولیاتی…
یوم جمہوریہ ترکی پر غازی اتاترک کے مزار پر مرکزی تقریب میں ترک صدر شریک
استنبول (پاک ترک نیوز ) 29 اکتوبر 1923 میں جمہوری نظام رائج کیے کی یاد میں ہرسال یوم جمہوریہ ترکی منایا جاتاہے ۔ 1923 میں سلطنت عثمانیہ کا آئین اور قانون ختم کرکے ترکی کو سیکولر جمہوریہ ریاست قرار دیا گیا۔
یوم جمہوریہ ترکی کی مرکزی تقریب مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار کے احاطے میں ہوئی ۔ جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سمیت سیاسی وسماجی اور عسکری قیادت نے شرکت کی ۔ ترک صدر نے اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے۔
دوسری جانب ترکی میں یوم جمہوریہ پر روایتی جلسے جلوس منعقد کیے جارہے ہیں اور جدید ترکی…
یوم جمہوریہ ترکی پر پاکستانی گلوکار نے ترک قومی ترانہ گاکر سماں باندھ دیا
استنبول (پاک ترک نیوز) یوم جمہوریہ ترکی کے موقع پر پاکستانی گلوکار استاد رستم فتح علی خان نے ترک اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گایا ۔
ترکی کے قومی ترانے کی شوٹنگ پاکستان کےشہر لاہور میں کی گئی جس میں پاکستانی ملازمین، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کے طلباء اور لاہور میں رہنے والے ترک شامل تھے۔
پاکستانی گلوکار رستم فتح علی خان نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سےاس ترانے کی ویڈیو پر کام کر رہے تھے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ کامیاب ہوگئے ۔
یوم جمہوریہ ترکی کا پاکستانیوں کی جانب سے…
امریکاااور ترکی میںF-35 طیاروں کا تنازع حل کرنے کیلئے نئی بات چیت
انقرہ (پاک ترک نیوز)پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ترکی نے F-35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر پروگرام تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا ایک اور دور کیا ہے۔ ترجمان لیفٹیننٹ کرنل اینٹون سیملروتھ نے کہا کہ پنٹاگون کے اعلیٰ حکام اینڈریو ونٹرنٹز اور میلیسا بینکرٹ نے 27 اکتوبر کو ایک امریکی وفد کی قیادت میں انقرہ کا دورہ کیا تاکہ ترکی کے F-35 جیٹ طیارے کی فراہمی روکنے سے متعلق معاملات کو سلجھایا جاسکے ۔
امریکی پینٹاگون کی یہ سرگرمی اس موقع پر سامنے آئی ہے جب چند روز پہلے ترک صدر رجب طیب ایردوان…