براؤزنگ زمرہ
ترکی ٹاپ-1
لبنان میں تعینات ترک فوجیوں کی ایک سال کی توسیع کا بل منظور
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی قومی اسمبلی نے لبنان میں ترک فوجیوں کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظور ی دے دی ہے ۔
لبنان میں ترک فوجی اقوام متحدہ عبوری ڈیوٹی فورس میں فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
ترک مسلح افواج کی ڈیوٹی میں ایک سال کی توسیع سے متعلق صدارتی بِل پرقومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بحث کی گئی۔جس کے بعد بل منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد لبنان میں ترکی کے فوجی آئندہ برس 31 اکتوبر تک تعینات رہ سکیں گے ۔
ترکی کی قومی اسمبلی نے ضرورت پڑنے پرمسلح فورسز کو…
ترکی کا یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہار
برسلز ( پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر دفاع نے یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے اتحاد کے سے باہر دفاعی معاہدے طے کرنے سے نیٹو کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
خلولوسی آکار نے نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے برسلز میں منعقدہ اجلاس کے بعد یہ بیان دیا۔ ان کا اشارہ یونان اور فرانس کے مابین 3ارب یورو مالیت کے ایک معاہدے کی طرف تھا، جسے ستمبر میں ہی حتمی شکل دی گئی تھی۔
یونانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے کسی…
ڈالرکے مقابلے میں ترکش لیرا کی قدر میں مسلسل کمی
استنبول (پاک ترک نیوز ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکی کی کرنسی لیرا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر کی طرح ترک معیشت بھی متاثر ہوئی ۔ جسے سنبھالنے کے لیے ترک صدر طیب ایردوان نے وزیر خزانہ بھی تبدیل کیے ۔ اس تبدیلی کے معیشت میں بھی بہتری آنے لگی لیکن اب ایک بار پھر ترکش لیرا ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہورہا ہے ۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کے بدلے 9 اعشاریہ 73 لیرا مل رہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ، 10 ترکش لیرا کے برابر آگیا ہے ۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے…
ترکی ، آذربائیجان مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کاپہلا اجلاس
استنبول(پاک ترک نیوز )ترکی اور آذربائیجان مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس ترک کونسل میڈیا فورم کے اندر استنبول میں منعقد ہوا۔
آذربائیجان کے صدر کے معاون اور صدارتی انتظامیہ کے خارجہ پالیسی شعبے کے سربراہ حکمت حاجیف اور ترکی کی صدارتی انتظامیہ کے شعبہ مواصلات کے سربراہ فرحتین التون کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں میڈیا اور مواصلاتی شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دوملک ایک قوم کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والی میٹنگ میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا اور اسٹریٹجک مواصلات کے ساتھ ساتھ غلط معلومات…
ایکسپو2020 میں ترکی کی شرکت تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے:ترک سفیر
دبئی (پاک ترک نیوز)متحدہ عرب امارات میں ترکی کے سفیر توگائے تیونسر نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی میں ان کے ملک کی شرکت تعاون کے نئے دور اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی علامت ہے۔ یہ نمائش ترکی کی سیاحت ، زیورات ، ٹیکنالوجی اور تعمیر سمیت کئی شعبوں پر مبنی مضبوط اور متنوع معیشت کے اظہار کاایک موقع ہے۔
وام نیوز سے گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت پر بات کرتے ہوئے تیونسر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ترکی کی تجارت 8ارب50کروڑ امریکی ڈالر ہے جس میں…
ترکی امریکا سے واجب الادا رقم واپس لانے کیلئے پرعزم ہے، طیب ایردوان
انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان نےزور دے کر کہا ہے کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کے لیے امریکا کو دیئے گئے ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر واپس لینے کا عزم کررکھا ہے ۔
رجب طیب ایردوان سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی نہ کسی طریقے سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر واپس لے کررہں گے ۔
ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے طویل کوششیں کیں اور جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ترکی نے 2017 ٗ میں روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کیا۔ اس پر امریکا نے رقم وصول کرنے کے باوجود ترکی…
ترک ہوٹل منیجرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو تیار
اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) ترک ٹورزم ہوٹل منیجر زایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر علی کین اکسو کا کہنا ہے ، ان کی تنظیم دنیا کے 71 ممالک میں مہمان نوازی کی خصوصی خدمات پیش کررہے ہیں ۔
علی کین اکسو نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سیاحت کے شعبے میں کافی تبدیلی آئی ہے ۔ ان کی ایسوسی ایشن نئے سیاحتی مقامات کی تلاش میں ہیں اور پاکستان عالمی سیاحتی مقامات میں سے ایک اور خطے میں بہترین بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکرٹری بی او آئی نے…
اقوام متحدہ کو اصلاحات کی ضرورت ہے ، رجب طیب ایردوان
انقرہ (پاک ترک نیوز)ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلی عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والی اقوام متحدہ ایک طویل عرصے تک انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تبدیلیوں کی ضرورت ہے "اس نظام کا اس کے موجودہ فارمیٹ میں کام کرنا ، جو اسلامی دنیا کیلئے کچھ نہیں کرتا ، افریقی ، لاطینی امریکی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں کی ضروریات کو نظر انداز کرتا ہے اور صرف پانچ طاقتوں کے مفادات کی پیروی…
افغانستان میں بحالی کیلئے ترکی فعال کردار ادا کرسکتا ہے ، افغان وزیرخارجہ
استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکی کے سرکاری دورے پر گئے قائم مقام افغان وزیرخارجہ عامر خان متقی کا کہنا ہے ترکی اپنے وسائل کے ساتھ سرمایہ کاری ، کچھ منصوبوں کو عملہ جامہ پہنانے اور بحالی میں فعال کردار ادا کرسکتا ہے ۔
ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو سے ملاقات کے دوران عامر خان متقی نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور افغان اثاثوں کو امریکا کی جانب سے منجمد کیے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
افغان اثاثے منجمد کرنا درست نہیں
متقی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے قبضے کے بعد ذخائر کو منجمد…
ترکی،شام میں امریکی حمایت یافتہ کردملیشیا کے خلاف کارروائی کیلئے تیار
انقرہ ( پاک ترک نیوز)ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف مزید فوجی کارروائی کیلئے تیار ہے ۔ برطانوی خبررساں ادارے نے دو ترک حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ترکی کی امریکا اور روس سے اس معاملے پر بات چیت ناکام ہوگئی تو وہ شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا وائی پی جی کے خلاف کارروائی کرے گا۔
کرد ملیشیا وائی پی جی نے گزشتہ اتوار گائیڈڈ میزائل سے ترک پولیس پر حملہ کیا تھا ۔ جس میں دو ترک پولیس افسران جاں بحق ہوئے تھے ۔
اس واقعے پر صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا تھا کہ انقرہ شمالی…
ترک بحری آبدوز سمندر میں کیسے ڈیوٹی دیتی ہے ؟
ترکی تیزی سے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کررہا ہے ۔ دفاعی پیداوار میں خودمختاری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ استنبول میں باسفورس سے بحراسود پر ڈیوٹی پر جاتی ترک آبدوز کو دیکھ کر لوگوں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے یہ شاندار مناظر کیمرے میں محفوظ کرلیے ۔ ترک آبدوز کا سمندر کے پانیوں پر مٹرگشت دیکھنے لائق ہے ۔
کراچی میں ترکی سے آئی بسیں چلیں گی
کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات حل کرنے کیلئے ترکی کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ۔ ترک پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے اور یوپی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا، ترک نمائندوں نے مختلف بس روٹس کا بھی معائنہ کیا۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹراسٹی بس منصوبے کےلئے فنڈز مل چکے ہیں ۔250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں اگلے چار ماہ میں پہنچ جائیں گی ۔ این آرٹی سی اور ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کریں گی ۔انٹرا سٹی منصوبے…
نوجوان ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کیلئے کوششیں شروع کردیں: صدر ایردوان
استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے لیے چھوڑی جانے والی میراث میں سب سے اہم سن 2053 کے اہداف میں شامل ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کا آغاز ہے ۔
صدر نے ضلع ادانہ میں نوجوان طلبہ سے ملاقات کے موقع پر اپنے خطاب میں گزشتہ دنوں پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کے بارے میں بتایا کہ اس فیصلے سے ہم نے سن 2053 کے اہداف کے سلسلے میں ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کا آغاز کر دیا ہے جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کےلیے ایک میراث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل اس ماحول…
جرمنی: ترک اکثریتی علاقے کولن کی مساجد میں اذان سپیکر پر دینے کی اجازت
کولن : جرمنی میں ترک مسلمانوں کے اکثریتی کولن میں نماز جمعہ کی اذان اسپیکروں کے ذریعے سنائی دی جا سکے گی۔
کولن شہر کے میئر ہینرت ریکر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کیے گئے مطالبات پر اولین طور پر دو سالہ منصوبے کے دائرہ کار میں شہروں میں بعض اصولوں کے ماتحت لاوڈ اسپیکروں میں اذانوں کی آواز سنائی دے گی۔
آئینی لحاظ سے مذہبی آزادی کا حوالہ ددینے والے ریکر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ "مذہبی عقیدے کو دو طرفہ طور پر قبول کیے جانے کا ایک اشارہ " ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان عوام ہمارے شہر…
استنبول میں الیکٹرک اسکوٹر چلنا شروع ہو گئے
استنبول شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جس سے بچنے کے لئے شہریوں نے الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں
ابھی استنبول کی میونسپل حکومت نے الیکٹرک اسکوٹرز کی ریگولیشنز تیار نہیں کیں جس کی وجہ سے ای اسکوٹرز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں
ترکی کو طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے پاکستان کی بڑی پیشکش
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی اور طالبان میں براہ راست مذاکرات کیلئے پاکستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے ، غیر ملکی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان، ترکی کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تعاون کرے گا جبکہ طالبان پر بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا کہ وہ کابل ائرپورٹ کے تحفظ کے لیے ترکی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوں ۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکا اور اتحادی ممالک کے فورسز کے انخلا کے بعد ترک فوج نے کابل…
پاکستانیوں کے لئے ترکی کی قرنطینہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی
پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی کی کوششیں رنگ لے آئیں
پاکستان کے لئے ترکی کی قرنطینہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
اب پاکستانی شہریوں کو ترکی آمد پر مہنگے ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا
پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی کی ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آ گئے
ترکی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو ہوٹل کے بجائے یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قرنطینہ کرنا ہو گا
ترک حکومت نے استنبول کے محتشم سلیمان
Dormitory
ہاسٹل کو…
ترکی میں قرنطینہ کا ایک دن کتنے یورو میں پڑے گا ؟
استنبول (پاک ترک نیوز ) کراچی سے پاکستانیوں کا ایک گروپ استنبول ائرپورٹ پہنچا تو یہ جان کر پریشان ہوگیا کہ ان میں سے ہرشخص کو دس روز کے قرنطینہ کیلئے دوہزار یورو ادا کرنا پڑیں گے ۔ پاکستانیوں کے اس گروپ کو لانے والوں نے یہی بتایا تھا کہ ترکی میں قرنطینہ بالکل مفت ہے ،جب انہیں دس دن کے قرنطینہ کے چارلاکھ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تو وہ ہکے بکے رہ گئے ۔ دراصل ویزا ایجنٹ کے صورتحال سے مکمل آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور رہی سہی کسر یوٹیوبرز پوری کردیتے ہیں جو…
ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے
’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں حسین اوزے کے انتقال کی اطلاع دی۔ان کی عمر 62 برس تھی ۔ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے مایہ ناز کردار، ڈرامے میں ارطغرل غازی کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی" کورکوت بے" جسے پاکستانی " خوشنود بے" کے نام سے جانتے ہیں، کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے ہیں۔ ترک اداکار حسین اوزے 1959 میں پید اہوئے اور 1980 سے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سیریل میں کام کیا۔
واضح رہے کہ ترکی کا شہرہ آفاق ڈرامہ…
15 جولائی: ترکی کا یوم شہدا اور جمہوری یکجہتی کا دن
15 جولائی ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے شہدا کی یاد اور جمہوری یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترکی میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
15جولائی کے شہدا کی یاد میں "جمہوریت اور قومی یکجہتی کا دن” کے عنوان سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ ترک سفیر مصطفی یر داکل نے میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کا مقصد کا مقصد شہیدا کی یاد تو تازہ کرنا ہے اور جمہوری اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا…