براؤزنگ زمرہ

ترکی ٹاپ-1

ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے، طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے باہر آ جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کے ہر ایک جانتا ہے دوحہ معاہدے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے واپس جا رہی ہیں۔ اس معاہدے کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے بھی منظور کیا ہے۔ افغانستان کے دوست ممالک اور ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔ خود ترک وزیر خارجہ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ طالبان کے ترجمان نے…

ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام سنبھال لے گا۔ یہ معاہدہ ترکی اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی ایک طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات مزید خوشگوار اور مستحکم ہو سکیں گے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں…

ترکی کے ڈرون طیارے نے پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جنگی ڈرون طیارے تیار کرنے والی ترک کمپنی بیرکتر کے اکنسی طیارے نے پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اکینسی ڈرون طیارے نے فضا میں 25 گھنٹے 46 منٹ مسلسل پرواز کی۔ اس دوران طیارے نے 38 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اکینسی فلائٹ ٹریننک اینڈ ٹیسٹ سینٹر نے جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں اس کے مطابق ڈرون طیارے نے اب تک ساڑھے سات ہزار کلو میٹر فضا میں سفر مکمل کیا۔ طیارہ اب تک مجموعی طور پر اپنی پرواز کے 347 گھنٹے اور 28 منٹس پورے کر چکا ہے۔ بیرکتر اکنسی ڈرون نے پہلی پرواز 6 دسمبر…

ترکی: خواتین پر تشدد کی روک تھام کا قانون منظور

ترک پارلیمنٹ نے خواتین پر جنسی جرائم اور گھریلو تشدد کے انسداد کا ایک قانون منظور کر لیا ہے۔ نئے قانون میں خواتین کو تشدد سے قتل کرنا، جنسی حملوں، مار کٹائی، اور گھریلو تشدد پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ خواتین کو ان کی آزادی سے محروم کرنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کی نسل کشی اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے ٹھوس ثبوت کو آئین کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے مجرموں کو عدالتوں کے کٹہروں میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یورپین یونین کی طرف سے ترکی پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے سخت تنقید کی جا…

ترکی: جانوروں کے سرکس اور ڈولفن پارکس پر پابندی

ترکی کی پارلیمنٹ میں آج جانوروں کے حقوق کا قانون متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ یہ بِل طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا۔ قانون کے مطابق اب ترکی میں کتوں اور بلیوں کی دکانوں پر تجارت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے دکانوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جانوروں کی صحت خراب ہو جاتی ہے۔ ترک حکومت نے جانوروں کے سرکس، واٹر سرکس اور ڈولفن پارکس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق پالتو جانوروں کے مالکان کو ڈیجیٹل رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی۔ جانوروں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے…

ترکی: نجی شعبے سے ملازمین فارغ کرنے پر پابندی

ترکی میں معمولات زندگی بحال کرنے کے بعد حکومت نے نجی شعبے سے ملازمین کو فارغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران عوام کو دی جانے والی مالی امداد کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ عالمی وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے سےترکی میں بے روزگاری 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ریسٹورنٹس، کیفیز، سینما گھر، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کی رونقیں بحال کر دی گئی ہے۔ تمام قسم کے کرفیو ختم ہو گئے…

ترکی: بجلی اور گیس مہنگی کر دی گئی

ترکی میں گھریلو اور صنعتی استعمال کی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنی بوتاش نے گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کر دیا۔ صنعتوں کے لئے گیس 20 فیصد مہنگی کر دی گئی۔ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کے لئے بھی گیس کی قیمت 20 فیصد بڑھ گئی۔ اس سال جنوری سے اب تک گیس کی قیمتوں میں یہ ساتواں اضافہ ہے۔ بوتاش کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت مسلسل بڑھنے سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔ دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ…

ترکی اور آذربائیجان کی اعلیٰ عکسری قیادت کے مذاکرات

ترکی اور آذربائیجان کی عکسری قیادت کے درمیان 13 ویں ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ شروع ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ عکسری قیادت موجود ہے۔ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل کریم ولی یوف اور ترک مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل سلجوق بے رکتار اوغلو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی، عکسری، ملٹری ٹیکنیکل، ملٹری میڈیکل، ملٹری ایجوکیشن اور دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔…

ترکی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی میں ہفتے کو ملک گیر لاک ڈاؤن اب صرف رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رہے گا۔ ریسٹورنٹس بھی صبح 7 سے رات 9 بجے تک محدود گاہکوں کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہوگی ۔ نوبجے کے بعد رات بارہ بجے تک ڈیلیوری سروس کی جاسکے گی ۔ انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ، ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جارہی ہے ۔ جون میں ویک اینڈ پر رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ اتوار کومکمل لاک ڈاؤن اگلے کسی فیصلے تک جاری…

ترکی کی پاکستان سمیت کئی ممالک پر کورونا پابندیاں عائد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے داخلے پر نئی کورونا پابندیاں لگادیں ۔ پاکستانیوں کے لیے ترکی داخلے پر 14 روزلازمی قرنطینہ رہنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق درج ذیل شرائط عائد کی گئی ہیں ۔ 1- افغانستان ،بنگلہ دیش ،برازیل ، جنوبی افریقہ ،بھارت ،نیپال ،سری لنکا اور پاکستان میں 14 دن رہنے والے افراد کو ترکی آمدسے قبل کم از کم 72 گھنٹے قبل کرائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ جمع کرانا لازمی ہو…

دنیا کے کئی ممالک میں اسلاموفوبیا کینسر کی طرح تیزی سے پھیل رہا ہے،صدر ایردوان

دنیا میں امن و استحکام صرف اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی ممکن ہے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت صرف اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انقرہ میں میڈیا اینڈ اسلاموفوبیا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلاموفوبیا سے متاثرہ ممالک کو ایک مضبوط مواصلاتی نیٹ ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا کو امن اور استحکام دینے کے لئے ضروری ہے کہ مشترکہ سوچ کے تحت اسلاموفوبیا کے خاتمے کی کوششیں کی جائیں تاکہ انسانیت کو امن مل سکے۔ دنیا کے کئی ممالک…

جب تک زندہ ہوں دہشت گرد اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتا رہوں گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کو فلسطین کا نقشہ دکھاتا رہے گا کہ اسرائیل نے اپنے قیام سے اب تک کیسے فلسطینیوں کی زمینیں ہڑپ کیں۔ نماز جمعہ کے بعد نارتھ مارمرا موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار یہ باور کرواتا رہوں گا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے سینئر سفارتکار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر وولکان بوزکیر کی سربراہی میں فلسطین کے معاملے پر ایک کامیاب اجلاس ہوا۔ انہوں نے اجلاس میں فلسطین کا مقدمہ…

پاک بحریہ کے لئے ترکی کا تحفہ، دوسرے میلجم جنگی بحری جہاز کی تیاری شروع

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان کے لئے دوسرے میلجم جنگی بحری جہاز کی تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں استنبول نیول شپ یارڈ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ ترکی میں پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیئر کموڈور احسان احمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترک کمپنی AFSAT اور ٹرکش لائیڈ کے اعلیٰ حکام سمیت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں نیول اتاشی کیپٹن مظہر بشیر بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور احسان احمد خان نے کہا کہ آج کی تقریب دونوں برادر ملکوں کے…

ترکی میں طویل لاک ڈاؤن شروع، عوام حکومت کی مالی امداد کے منتظر

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے ترکی میں کل شام 7 بجے سے 17 مئی کی صبح 5 بجے تک سخت ترین اور طویل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت نے تمام کاروباری و تجارتی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی لیکن ان کو بھی وقت کا پابند بنایا گیا ہے۔ ترکی کے 19 روزہ طویل لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت کمانے والے لاکھوں مزدور سمیت غریب طبقہ ابھی تک حکومت کی طرف سے مالیاتی امداد کا منتظر ہے لیکن ابھی تک حکومت نے کسی طرح کی مدد کا اعلان…

سعودی عرب میں 8 ترک اسکولوں بند کرنے کا فیصلہ

ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کی انتظامیہ نے دارالحکومت ریاض اور دیگر صوبوں میں 8ترکی اسکولوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی سال 2021_2020 کے آخر میں سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ طالبات کو ان کی پسند کے دوسرے اسکولوں میں داخلہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔سعودی وزارت تعلیم نے فیصلے کا تحریری نوٹس ریاض، طائف اور جدہ کے اسکولوں میں بھجوا دیا ہے۔اسکولوں کو بند کرنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا خطرہ ہے۔

ترک کابینہ کا اہم ترین اجلاس: 20 روز کا سخت ترین مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اہم فیصلے کئے گئے پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کے لئے مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ 20 روز کے لئے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہو گی۔ شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ ہر قسم کے غیر ضروری…

ترکی کی کرپٹو کرنسی کا بانی 2 ارب ڈالر لے کر فرار ہو گیا

استنبول(پاک ترک نیوز ) ترکی کا کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے دو ارب ڈالرز کے ساتھ فرار ہوگیا ہے۔ ترک پراسیکیوٹرز نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کر دی ہے۔ ترکی کے سیکورٹی حکام نے مفرور فاروق فتحی اوزر کی تصویر جاری کی ہے۔ جس پر دو ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرار ہو جانے کا الزام ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ استنبول سے البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے۔ اس کی عمر 27 اور 28 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے

23 اپریل: ترکی اور قبرص کی خود مختاری اور بچوں کا دن

ترکی اور شمالی قبرص کے لیے 23 اپریل کا مطلب قومی خودمختاری اور بچوں کا دن ہے ، جسے اس سال کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں میں منایا جارہا ہے ۔ 23 اپریل 1920ء کو پہلی گرینڈ نیشنل اسمبلی کھولی گئی اورترک عوام کی خودمختاری کا اعلان کیا گیا ۔ اتاترک نے 1924 میں 23 اپریل کو تعطیل کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ اور 1929 میں اس دن کو یوم اطفال کے طور پر منانا شروع کیا گیا ۔ مصطفی کمال اتاترک نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ 1979 میں ، پہلی بار ترکی کے ساتھ مزید چھ ممالک 23 اپریل کے یوم اطفال میں…

"استنبول کانفرنس "میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کی شرط رکھی ہے۔ ترکی میں 24اپریل کو ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی غیر حاضری کے باعث پہلے ہی عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ، امریکی افواج نے…

”استنبول امن کانفرنس“ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

ٓاستنبول (پاک ترک نیوز)افغانستان پر ہونے والی ”استنبول امن کانفرنس“دوسری مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد اب اس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے، طالبان نے واضح کیاہے کہ جب تک امریکاکا انخلا مکمل نہیں ہوجاتا ، وہ افغانستان کے حوالے سے کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلاکے اپنے ابتدائی پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے اب یہ اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوگا۔ افغانستان پر ہونے والی ”استنبول امن کانفرنس“ کے انعقاد کے لیے 30…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More