براؤزنگ زمرہ

ترکی ٹاپ-1

طالبان کی لازمی شرکت کیلئے "استنبول کانفرنس "ملتوی کی ، امریکا

استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے کہا ہے کہ امریکا فوجی انخلا کے بعد بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ استنبول کانفرنس میں طالبان کی شرکت ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ کانفرنس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔طالبان سے مذاکرات امریکا کی نئی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے مزید کہا کہ دس سال پہلے اسامہ بن لادن کو ختم کرنا اور القائدہ کا افغانستان سے مکمل خاتمہ امن کے لیے امریکا کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ ایک سوال پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ…

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ترکی نے کئی منصوبے شروع کئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک دنیا چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے بلائی گئی "ماحولیاتی کانفرنس" سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مختلف ممالک کے سربراہوں نے بھی خطاب کیا۔ صدر ایردوان کو ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کے لئے امریکی صدر نے خصوصی دعوت دی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی خصوصی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کی یہ اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے کہ آنے…

ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر ، ترکی نے جمعرات کی شام سے پیر کی صبح تک ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ، 22 اپریل سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک قومی خودمختاری اور بچوں کے قومی دن کی چھٹی کے ساتھ ساتھ ہفتے کے آخر میں بھی کرفیو برقرار رکھا جائے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، قومی دن منانے کے لیے کسی قسم کے بڑے اجتماعات منعقد نہیں کی جائیں گے البتہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کچھ آن لائن پروگرام ضرور منعقد کیے جائیں گے۔…

فلپائن نے خطے کی بحری طاقت بننے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی

فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل جیووینی کارلو باکوردو نے کہا کہ گذشتہ ہفتے فلپائن کے ایک اعلیٰ عکسری وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی AFSAT کی دعوت پر کیا گیا تھا۔ ترک سرکاری کمپنی جدید بحری جنگی جہاز تیار کرتی ہے۔ فلپائن کے عسکری وفد کو ترک حکومت کی طرف سے بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے جدید بحری جہازوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور جدید دفاعی سامان…

اپوزیشن سینٹرل بینک سے 128 ارب ڈالر غائب ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپوزیشن کے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے ترکی کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 128 ارب ڈالر کے گھپلے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ نہ تو یہ اعداد و شمار ہی ٹھیک ہیں اور جس طرح 128 ارب ڈالر کے غائب ہونے کی بات کی گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان الزامات پر پہلے دن سے ہی حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن محض پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ کر…

دہشت گرد تنظیم سے تعلق پر ترک فوج کے 30 اہلکار گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (فیتو) سے تعلق پر 30 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید 17 اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انقرہ میں ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے فیتو سے تعلق پر ترک فوج کے 47 سابق اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ان میں 30 اہلکار گرفتار کر لئے گئے باقی اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ اہلکار دہشت گرد تنظیم فیتو کے سویلین افراد سے رابطے میں تھے۔ دارالحکومت…

ترک جنگی ڈرون دنیا کو فتح کر رہے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس

سپین کا میڈیا بھی ترکی کے جدید جنگی ڈرون طیاروں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ سپینش میڈیا نے ترکی کے ڈرون طیاروں پر ایک رپورٹ "گیم چینجرز" کے نام سے شائع کی ہے جس میں حالیہ عالمی تنازعات میں ترکی کے ڈرون طیاروں کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ "ترک ڈرون طیارے دنیا کو فتح کر رہے ہیں" کے نام سے سپینش اخبار ایل پیریوڈیکو نے خبریں شائع کیں۔ سپینش میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے حملوں کو روکنے میں ترکی کے ڈرون طیاروں نے زبردست کردار ادا کیا۔ دوسری طرف ترکی کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کے…

ترکی کے مکینیکل وینٹی لیٹرز نے 30 ممالک میں کورونا کے لاکھوں مریضوں کی جان بچائی

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی چار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک مکینیکل وینٹی لیٹر تیار کیا جو اس وقت دنیا کے 30 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وینٹی لیٹر کی تیاری میں ترک حکومت نے چاروں کمپنیوں کو مدد فراہم کی۔ مکینیکل وینٹی لیٹر کا نام "بائیوسِس" رکھا گیا ہے۔ ترک وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے جمال ایردوان نے میڈیا کو بتایا کہ بائیوسِس وینٹی لیٹر 2017 میں تیار کیا گیا تھا۔ 2020 کے شروع میں کورونا وائرس نے جب عالمی وبا کی صورت اختیار کی تو وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت محسوس ہوئی…

ترکی: کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ

ترک وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے جو کرفیو نافذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر کے اسے فوری اس کے ملک ڈی پورٹ کر…

فلسطینی یہ رمضان بھی اسرائیلی ظلم و جبر میں ہی گزاریں گے، ترک وزیر مذہبی امور

ترکی کے وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری مظالم عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان یہ رمضان بھی اسرائیلی ظلم و جبر کو برداشت کرتے ہوئے گزاریں گے۔ اسرائیل ایک طرف مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو جانے سے روک رہا ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کے گھر اور کاروباری مراکز مسمار کئے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور وہ…

دہشت گردوں کو ترکی میں ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد، شرپسند عناصر اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں ترکی میں ترقی کا راستہ نہیں رک سکتیں۔ حکومت اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر قیمت پر مقررہ وقت میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جنوب مشرقی ترکی میں ایک پُل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ خطاب انقرہ کے صدارتی محل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔ صدر  ایردوان نے کہا کہ جہاں کہیں حکومت سڑک بناتی ہے، دہشت گرد یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کر دیتے ہیں۔ جہاں کہیں…

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے یونان سے کہا ہے کہ اگر ترکی کی پریشانیوں اور تناؤ میں اضافہ کر سکتے ہو تو یہ کام ترکی بھی کر سکتا ہے۔ ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوا جب یونانی وزیر خارجہ نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ غیر سفارتی لہجے میں بات چیت شروع کی۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں ترکی اور یونان کے درمیان جاری تنازعات پر بات کی گئی۔…

ترک میزائل بوزدوغان: فضا سے فضا میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر ایروان کی انجینئرز کو شاباش

ترکی ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس نے فضا سے فضا میں میزائل حملے کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے ترکی کے بوزدوغان میزایل نے فضا سے فضا میں حملے کے پہلے ہی شاٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے میزائل کی تیاری میں شامل انجینئرز اور ٹیکنیشئنز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ترک دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کامیاب میزائل حملے کی فوٹیج بھی شیئر کی جس میں بوزدوغان میزائل نے ایک ڈرون طیارے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔ حالیہ…

ترک انجینئرز کا کارنامہ، دفاعی صنعت میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی

دنیا اس وقت چِپ کی قلت کے بحران سے دوچار ہے تاہم ترک انجینئرز نے آٹو انڈسٹری میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی۔ ترکی کے صوبے کوجیلی میں واقع نیشنل الیکٹرونکس اینڈ کرپٹالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز ریسرچ لیبارٹری نے یہ جدید چِپ تیار کی ہے۔ ترکی کی دفاعی کمپنیوں راکستان، اسیل سان اور دیگر کمپنیوں نے چِپ تیار کرنے کا سراہا اور کہا کہ چِپ کی مقامی تیاری سے خود کفالت کی منزل حاصل ہو گی۔ ترکی میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کے ایگزیکٹو عزیز علوی نے کہا کہ مقامی چِپ کی…

ترک انجینئرز کی بڑی کامیابی، چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کامیاب

ترک انجینئرز نے چاند پر مشن بھیجنے کا ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ 2023 میں چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ تیار کرنے کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ ترک انجینئرز نے استنبول کے شائلے ضلع میں ایک سرکاری ریسرچ ادارے میں ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کیا۔ ریسرچ کا یہ سرکاری ادارہ نیشنل اسپیس پروگرام کے ماتحت کام کر رہا ہے جو قومی خلائی پروگرام کی نگرانی کرتا ہے۔ اس راکٹ کا نام ڈیلٹا وی (Delta V) رکھا گیا ہے مستطیل شکل کا یہ ہائبرڈ راکٹ "سسٹم آف ہائبرڈ ساؤنڈنگ راکٹ" خلا میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔…

ارب پتیوں کی دولت میں 5 ہزار ارب ڈالر اضافہ، ترکی کے 26 افراد بھی شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) 2020 میں جہاں دنیا بھر کی معیشتیں کساد بازاری اور سست روی کا شکار رہیں اور عالمی معاشی بحران پیدا ہوا وہیں کچھ لوگوں کی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ امریکی میگزین "فوربس" نے 2020 کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 2020 میں سب سے زیادہ کمائی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کی۔ اس وقت دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد 2755 ہو چکی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔ امریکی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس مسلسل چوتھی بار ارب پتیوں میں اول نمبر پر رہے۔ 2020 میں دنیا بھر کے…

ترکی: 2 وزیر خزانہ اور سینٹرل بینک کے 3 گورنر بدلنے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی

ترک ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 16.19 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فروری میں افراط زر کی شرح 15.61 فیصد تھی۔ گذشتہ سال نومبر سے اب تک صدر رجب طیب ایردوان نے دو وزیر خزانہ اور سینٹرل بینک کے 3 گورنر بدل دیئے لیکن مہنگائی کسی طور کنٹرول میں نہیں آ رہی ہے۔ گذشتہ ماہ صدر ایردوان نے ترکی میں نئی معاشی اصلاحات کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے تمام اقدامات مہنگائی کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں صدر ایردوان نے ترکی کے وزیر خزانہ بیرات البیراک کو…

سلطنت عثمانیہ اپنے اندرونی اختلافات کا شکار ہوئی، کسی بیرونی طاقت کو حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہر شہید اور ہر غازی ہماری آزادی اور ہمارے مستقبل کی علامت ہے۔ وہ انقرہ کے صدارتی محل میں "چناکلے کی جنگ کے ہیرو" کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ترکی میں آج جنگ عظیم اول میں چناکلے کے مقام پر لڑی جانے والی جنگ کے 106 سال مکمل ہونے کی یاد منائی گئی۔ اس میدان جنگ میں ترک فوج نے بہادری کے جوہر دکھائے۔ اس جنگ کی قیادت جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک نے کی تھی جو اُس وقت سلطنت عثمانیہ کی فوج کے سپہ سالار تھے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More