براؤزنگ زمرہ
ترکی ٹاپ-2
ترک کابینہ کا صدر اردوان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا
انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان آج ایککابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج پرمشاورت کی جائے گی۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کےذرائع کے مطابق آج کے اجلاس کی صدارت صدر اردوان کریں گے۔میٹنگ کے خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ سوچی ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال و مشاورت سر فہرست ہے۔اجلاس کے ایجنڈے کےدیگر امور میں صدر اردگان کے طے شدہ غیر ملکی دورے شامل ہوں گے جن میں ہندوستان میں جی 20…
ترکیہ کے حامی جنگجوئوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 23افراد ہلاک
دمشق(پاک ترک نیوز) شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکیہ کے حامی جنگجوؤں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
کرد ملیشیا زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکیہ کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے 18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے…
ترکیہ کے 8 وسطی صوبوں میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے 8 وسطی صوبوں میں طوفانی بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
ترک ماہرین موسمیات نے آٹھ صوبوں میں وسطی اور جنوبی علاقوں میں واقع خاصی بارشوں کے مرتکز واقعات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
استنبول میں ستمبر کے آغاز میں ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس (86 ڈگری فارن ہائیٹ) سے نیچے گرنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔
ترک اسٹیٹ میٹرولوجیکل سروس کی تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی کی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مشرقی بحیرہ روم پر اڈانا، ہاتائے،…
ترک بنکوں کا چھ ماہ کا منافع 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے بینکنگ واچ ڈاگ بینکنگ ریگولیشن اینڈ سپرویژن ایجنسی (بی آر ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکی کے بینکوں نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں مجموعی طور پر 293.4 ارب ترک لیرا (10.9 ارب ڈالر) کا خالص منافع کمایا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر میں ترکی کے بینکنگ سیکٹر میں کل اثاثے 20 ٹریلین لیرا (743.5 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے۔
قرض، اثاثوں کا سب سے بڑا ذیلی زمرہ، جنوری سے جولائی تک 10.3 ٹریلین لیرا (384.4 ارب ڈالر) تھا۔…
یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا
انقرہ (پاک ترک نیوز) یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق یوکرین کے بحیرہ اسود کوریڈور میں روسی بلاک شدہ بندرگاہ سے نکلنے والا پہلا بحری جہاز ترکیہ کے آبنائے باسفورس میں اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل یوکرین کا پہلا کارگو جہاز اوڈیسا کی بندرگاہ سے بحیرہ اسود میں نئی راہداری کے راستے سے روانہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ روس نے جولائی کے وسط میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یوکرینی…
روس۔یوکرین بحران کے حل کے لئے تیسرا مشاورتی اجلاس ترکیہ میں ہوگا
انقرہ(پاک ترک نیوز)
عالمی امن اور معیشت کے لئے باعث تشویش روس۔ یوکرین بحران کے حل کے لیے اکتوبر میں ہونے والے مشاورت کے تیسرے دور کی میزبانی ترکیہ کے حصے میںآ سکتی ہے۔
ترک اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ترکی مزاکرات کے تیسرےدور کا میزبان بنتا ہے تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے۔کیونکہ انقرہ ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اوردیگر عوامل کے علاوہ یہ اکیلا ایسا ملک ہے جو تنازع کے تمام فریقوں سے کھل کر اور واضح طور پر بات کر سکتا ہے۔
جدہ کانفرنس میں ترکیہ نے…
ترکیہ میں اناج کے گودام میں دھماکہ ،12افراد زخمی
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صوبہ کوکیلی کے ڈیرنس پورٹ پر ترک اناج بورڈ کے گودام میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:40 پر پیش آیا۔ ترک حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے وقت گودام کے اندر دھماکے سے کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکا ترک اناج بورڈ ڈپو کی حدود میں ہوا، جس سے ہنگامی ردعمل کے فوری اقدامات کیے گئے۔
حادثے کے بعد آگ…
دنیا کی سب سے منافع بخش سٹاک مارکیٹ بورسا استنبول
استنبول (پاک ترک نیوز)
الیکشن کے بعد ترکیہ کی معیشت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور یہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اس کی حالیہ مثال بورسا استبول ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ بورسا میں گزشتہ 15 دنوں میں 7 لاکھ 75 ہزار، جبکہ سال کے آغاز سے اب تک 14 لاکھ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ جبکہ اس ہفتے 3 عوامی پیشکشوں کے ساتھ بورسا استنبول میں تجارت کرنے والی نئی کمپنیوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف غیر ملکی سرمایہ…
استنبول میں تیز میوزک چلانے پر کارسوار قتل
استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں اونچی آواز میں میوزک چلانے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک شہر استنبول میں 38سالہ شخص کو تیز چلانے کی پاداش میں چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سوار کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سنان چلیشکانیل کے نام سے ہوئی ہے جسے راہگیر شدید زخمی حالت میں…
شامی سرحد سے ایک دہشت گرد سمیت دو افراد گرفتار
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے رکن سمیت دو افراد کو سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے مطابق گرفتار افراد میں سے ایک شخص پی کے کے کا رکن ہے۔ دونوں افراد کو شام سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا ہے۔
وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے سرحدی عقابوں نے سنلیروفا میں کام کرنے والے 2 افراد کو پکڑا ہے جو شام سے غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں…
انقرہ ،پاکستانی سفارتخانے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کے چار برس مکمل ہونے پر تصویری نمائش
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے کی چوتھی برسی کی یاد میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
تصویری نمائش جس کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے اور انقرہ کی Keçiören میونسپلٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا، اس میں سفارتی عملے، صحافیوں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
انقرہ میں پاکستان کے مشن کے نائب سربراہ عباس سرور قریشی نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہیہ نمائش بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر…
استنبول میں داعش سے تعلق کے شبہ میں 17افراد کو حراست میں لے لیا
استنبول (پاک ترک نیوز) ترک پولیس نے استنبول میں آپریشن کر کے داعش سے تعلق کے شبہ میں 17افراد کو حراست میں لے لیا ۔
استنبول میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک 17 مشتبہ افراد کو پکڑا لیا۔
ترکیہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں انسداد دہشت گردی کے یونٹوں نے استنبول کے چار اضلاع میں پانچ مقامات پر ان مشتبہ افراد کے خلاف چھاپے مارے، جو "تنازعہ والے علاقوں" میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھے، شام کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں بین الاقوامی کارروائیوں کے باوجود گروپ کی…
ترکیہ میں جولائی کے مہینے میںافراط زر کی شرح 47.83فیصد تک پہنچ گئی
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں افراط زر کی شرح جولائی کے مہینے میں 38.2فیصد سے بڑھ کر 47.83فیصد تک پہنچ گئی ۔
ترکیہ میں مئی میں ہونیوالے انتخابات کے بعد اپنی معاشی پالیسیوں کو تبدیل کیا ہے جس میں شرح سود میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
پچھلے برس اکتوبر میں 85 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے یہ شرح مسلسل گر رہی تھی۔ مرکزی بینک اور ماہرین اقتصادیات نے جولائی سے اضافے کے رجحان کی پیش گوئی کی ہے۔
ترک شماریاتی ادارے (TurkStat) کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں میں تقریباً 9.5 فیصد کا…
استنبول کے کاروباری مرکز میں آگ لگ گئی
استنبول (پاک ترک نیوز)
استنبول کے علاقے بیرمپاسا کے ایک کاروباری مرکز میں آگ لگ گئی۔ جلتے ہوئے کاروباری مرکز میں پھنسے 9 افراد کو ایک ایک کر کے بچا لیا گیا۔
بیرمپاسا کی بلکان سٹریٹ میں 4 منزلہ کاروباری مرکز کی نچلی منزل میں لگنے والی آگ میں 9 افراد پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔ عمارت میں پھنسے 9 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں میں 4 فائر فائٹرز دھویں سے متاثر ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ صبح 10:00 بجے کے قریب بلکان سٹریٹ پر…
وزیراعظم نے ترکیہ کے اشتراک سے تیار کردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کردیا
کراچی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس طارق کو کراچی شپ یارڈ میں لانچ کردیا گیا۔
لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا۔
پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں۔
پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT کے ساتھ 06 ستمبر 2018…
توپ کاپی میوزیم کے سابق سربراہ مصطفیٰ صابری کوکاشی انتقال کر گئے
استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول کے توپ کاپی میوزیم کے سابق سربراہ مصطفیٰ صابری کوکاشی انتقال کر گئے۔
دنیا توپ کاپی پیلس میوزیم کے سابق سربراہ پروفیسر مصطفی صابری کوکاشی 59برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
ان کے انتقال کی خبر کا اعلان استبول کے صوبائی ثقافت اور سیاحت کے ڈائریکٹر کوکون یلمار نے اپنے سوشل اکائونٹ پر کیا ۔
یلماز کا کہنا تھا کہ پروفیسر مصطفی صابری کوکاشی نے تاریخ اور ثقافت کی دنیا پر دیرپا اثر چھوڑا ہے اور ان کے انتقال سے دلی دکھ پہنچا ہے ۔
ترکیہ کے 2000برس پرانے رومن حمام کی بحالی کا کام تکمیل کے قریب
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے 2000برس پرانے رومن حمام کی بحالی کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔
ایک اہلکار کے مطابق ترکیہ کے وسطی یوزگٹ صوبے میں 2,000 سال پرانا رومن حمام باسیلیکا تھرما اپنی وسیع زمین کی تزئین کی بحالی کے آخری مراحل کے قریب ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رومن حمام بادشاہ کی بیٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ تاریخی حمام جسے 2018 میں یونیسکو کی عارضی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اپنے شاندار فن تعمیر، بھرپور تاریخ، اور علاج معالجے کے تھرمل پانی کو نمایاں…
ترکیہ نے 45 تارکین وطن کو بچا لیا
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے 45غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جن کا تعلق افغانستان سے تھا ۔ان تارکین وطن کو سمندر میں سے سہارا چھوڑ دیا گیا تھا ۔
ترک کوسٹ گارڈ نے شمال مغربی ترکیہ کے صوبے چاناکلے میں آیواکک کے ساحل سے بچوں سمیت تارکین وطن کو ریسکیو کیا ۔ تارکین وطن کو ضروری کارروائی کے بعد ساحل پر لایا گیا تھا، انہیں آیواکک مائیگریشن آفس میں منتقل کر دیا گیا۔
ترکیہ اور عالمی حقوق کے گروپوں کی جانب سے یونان کے غیر قانونی تارکین وطن کو پیچھے دھکیلنے کے غیر قانونی عمل کی مذمت کی ہے، اور…
استنبول دنیا کا 185 واں مہنگا ترین شہر قرار
استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول دنیا کا 185واں مہنگا ترین شہر قرار دیدیا گیا۔
نیویارک میں قائم مرسر کنسلٹنگ کمپنی کے سالانہ لاگت کے سروے کے مطابق استنبول دنیا کا 185 واں مہنگا ترین شہر ہے۔ انقرہ 227 کی فہرست میں ترکیہ کا واحد دوسرا شہرہے۔
ہانگ کانگ ایک بار پھر تمام شہروں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد سنگاپور تھا، جس نے پچھلے سال سے چھ پوزیشنیں چھلانگ لگا کر زیورخ کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ درجہ بندی میں سب سے کم مہنگے مقامات میں ہوانا شامل ہے، جو کہ گزشتہ سال کے وسط میں کرنسی کی…
ترکیہ کی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اور اس کے آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انتہا پسند اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر Itamar Ben-Gvir نے مسجد اقصی کا دورہ کیا تھا ۔
وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ان اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں جو مسجد اقصیٰ کے تقدس اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اس کی تاریخی حیثیت کو پامال کرتے ہیں اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
یروشلم اسلامی وقف کے ایک…