براؤزنگ زمرہ
ترکی ٹاپ-2
متحدہ عرب امارات کا ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے رمضان کا تحفہ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے مقدس اسلامی مہینے کے دوران ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے باسیوں کے لئے 200 ٹن کھجور بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پہلا طیارہ جس میں 28 ٹن کھجوریں لیکر غازی انتیپ کےہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے لائی گئی کھجور کی نقل و حمل مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز پر زلزلے سے…
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس 550ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام روانہ
کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون مزید 550 ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام کیلئے روانہ ہوگیا ۔
امدادی سامان میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی اور کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کراچی بندرگاہ پر جہاز کو الوداع کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ترکیہ کے قونصل جنرل نے اس مشکل گھڑی میں امداد پر…
دوسرا کارگو جہاز 1200خیمے لیکر ترکیہ روانہ
لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے NDMA اور افواج پاکستان مسلسل اپنی کاوشیں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔دوسرا کمرشل کارگو جہاز 1200 سردیوں اور آگ سے بچاؤ کے خیمے لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔
گذشتہ روز پہلا کمرشل کارگو جہاز 90 ٹن وزن جس میں 1200 سردیوں کے خیمے شامل ہیں لے کر ترکیہ کے شہر اڈانہ پہنچا تھا۔
دونوں پروازیں امدادی ائیر برج آپریشن کا حصہ ہیں جس کے تحت 34 کارگو…
ترک شہر سیواس میں زلزلے متاثرہ افراد کی آمد کے باعث رہائشی مکانات کی قلت
انقرہ (پاک ترک نیوز)تباہ کن زلزلے کے بعد تباہی سے بچ جانے والے افراد رنے ہائش کی تلاش کیلئے وسطی شہر سیواس کا رخ کرلیا جس کے باعث شہر میں مکانات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
سیواس رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کریم چیر کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو زلزلے کے بعد دوسرے مشرقی شہروں سے بھی آئے تھے کیونکہ اپنے شہروں میں رہنے سے خوفزدہ تھے۔
Kahramanmaraş کے مرکز میں آنے والے زلزلوں نے ترکیہ کے مشرقی حصے کو بری طرح متاثر کیاہے اور زلزلے سے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔…
ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہور سے پہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی
لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے لاہورسےپہلی خصوصی کارگو فلائٹ آج روانہ ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کیجانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر جہاز روانگی تقریب میں شرکت کریں گے ۔کارگو فلائٹ میں مجموعی 89 ٹن وزن کے 1200 موسم سرما کے فیملی خیموں شامل ہے۔
کارگو فلائٹ ترکیہ کے ایئرپورٹ آدانا میں لینڈ کریگی۔
این ڈی ایم اے ترکیہ کےلیے 34 خصوصی فلائٹس…
ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔
این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ترکیہ وشام کے لیے امدادی سامان کی مزید کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کردی گئی ہے جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار…
ملک میں صدارتی انتخابات کا باضابطہ عمل 10 مارچ کو شروع ہو گا۔ صدر اردوان
انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ملک میںصدارتی انتخابات کا باضابطہ عمل 10 مارچ کو شروع ہو گا، کہا ہے کہ ترکیہ کو حالیہ آفات اور ان اثرات سے نکلنے کے لیے ایک مضبوط حکومت اور ایک مضبوط سیاسی ارادے کی ضرورت ہے
گذشتہ شب کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ و قت اور توانائی کو ضائع کرنے یا اس نازک لمحے میںغیر ضروری کاموں میں مشغول ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہا کہ ترجیح سیاسی بات چیت میں الجھے بغیر بحالی کے…
زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ صدر اردوان کی کابینہ کو بریفنگ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46,104 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک 10ہزار سے زیادہ آفڑشاکس محسوس کئے جا چکے ہیں۔جن میں سے متعدد کی شدت 5سے زیادہ تھی۔
یہ بات صدر رجب طیب اردوان نے گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتائی۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ ترکیہ زلزلے سے متاثرہ جنوب مشرقی علاقے میں تباہی کے متاثرین کے لیے دو ماہ کے دوران 100,000 کنٹینرگھر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وزارتوں، متعلقہ اداروں اور تنظیموں اور مختلف ممالک اور بین…
کہرمان مراش کے افشین ضلع میں 501 مکانات کے پہلے رہائشی منصوبے کے لیے کھدائی شروع کر دی گئی۔ٹی او کے آئی
کہرامن مراش (پاک ترک نیوز)
ترکی کی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ٹی او کے آئی) نے زلزلہ سے متاثرہ صوبہ کہرامن مراش کے افشین ضلع میں 501 مکانات کے اپنے پہلے رہائشی منصوبے کے لیے کھدائی شروع کر دی ہے۔
ماحولیات، شہر کاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے وابستہ ٹی او کے آئی کی مدد سے کہرامن مراش میں متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہوں کے ساتھ ایک مستقل رہائش کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ٹی او کے آئی کا مقصد قومی سطح پر ترکی میں رہائش اور شہر کاری کے حوالے سے مسائل کے حل کو بنیادی طور پر اختراع کرنا ہے…
ترکیہ میں رواں برس کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خدشہ
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں رواں برس کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ترکیہ کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے کیونکہ بارشوں کی کمی اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر معمولی طور پر گرم سردیوں کے درمیان ملک کے بڑے شہروں کے ڈیم کم سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
موجودہ منظر نامے نے ترکیہ کے بڑے شہروں بشمول انقرہ، استنبول اور ازمیر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ وہ میٹھے پانی کے ذخائر پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں، استنبول میں بارش میں 51.8 فیصد کمی…
زلزلوں کے بعد مدد کے لئے آنے والوں میں کم ترقی یافتہ ممالک سر فہرست تھے۔ ترک وزیر خارجہ کا دوحہ کانفرنس میں خطاب
دوحہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے جنوب میں دو بڑے زلزلوں کے بعدملک کی مدد کے لیےسب سے پہلے آنےوالوں میں سب سے کم ترقی یافتہ مما لک سر فہرست تھے۔جس کے لئے ترکیہ کی حکومت اور عوام انکے شکر گزار ہیں۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے اقوام متحدہ کی سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک ان میں سب سے پہلے تھے جنہوں نے تاریک ترین دنوں میں ترکیہ کو مدد اور یکجہتی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مخلص بین الاقوامی یکجہتی ہمارے دلوں کو گرماتی ہے اور ہمیں…
ترک شہر گولک ،1999کے تباہ کن زلزلے کا مرکز اور از سر نو تعمیر ہونیوالا شہر
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے 1999 کے زلزلے کے مرکز میں واقع قصبے کو کیسے دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
گولک شمال مغربی ترکیہ کا شہر ہے جہاں اب سڑکیں جدید ہیں اور عوامی انفراسٹرکچر بالکل نیا ہے۔زیادہ تر خاندان کم بلندی والے گھروں میں رہتے ہیں اور مارمارا سمندر کے پانیوں کو دیکھنے والے بڑے سبز علاقوں میں ٹہلتے ہیں۔
لیکن یہ ہمیشہ ایسا نہیں تھا۔ اگست 1999 میں، گولک کا چھوٹا سا قصبہ 7.4 شدت کے زلزلے کا مرکز تھا جس نے صوبہ کوکیلی اور مرمرہ کے وسیع علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہزاروں عمارتیں ریت کے…
جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک نےزلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں قرضوں میں کچھ چھوٹ دے دی
انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) نے گزشتہ ماہ تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی تعمیر نو کے لیے قرضوں میں کچھ چھوٹ دی ہے۔
بینکوں کو بھیجی گئی ایک دستاویز کے مطابق مرکزی بینک نے زلزلہ زدہ زون میں قرضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بینک بانڈز اور پہلے سے مطلوبہ ریزرو ہولڈنگ ریگولیشنز میں تبدیلی کی ہے۔
مرکزی بینک نے کہاہے کہ اگست کے آخر تک مخصوص افراد یا کمپنیوں کو دیئے گئے قرضوں کو دستاویز کے مطابق، قرض کی اقسام یا قرض کی شرح نمو کے لحاظ سے بانڈز یا…
ترکیہ میں زلزلے کے23 روز بعد ملبے سے کتا زندہ نکال لیا گیا
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 23 روز بعد ملبے سے ایک کتے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کہاکہ ہمیں ملبے سے آواز محسوس ہوئی جب قریب جا کر سنا تو پتہ چلا کہ ملبے تلے ایک کتا دبا ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کتے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت لگا اور آخر کار اسے ملبے سے زندہ نکال لیا۔
زلزلے کے بعد گری ہوئی عمارتوں کے ملبے سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے کئی لوگوں کو زندہ نکالا گیا، کچھ روز قبل ایک گھوڑا بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا…
زلزلہ متاثرین کیلئے "کندھے سے کندھا ملائیں” چندہ مہم کے پہلے روز 44.8ملین ڈالر اکٹھے
استنبول (پاک ترک نیوز)
گزشتہ ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم "کندھے سے کندھا ملائیںـ"کے پہلے دن ترکیہ کے لوگوںنے سخاوت کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے 845.7 ملین ترکش لیرا (44.8 ملین ڈالر) مالیت کے عطیات دیکر سب کو حیران کر دیا۔
کھیلوں کی مشہور شخصیات جیسے کائیلین ایمباپے، جورجین کلوپ، پیپ گارڈیوولا، روڈ گلٹ، میکل آرٹیٹا اور آرسین وینگر نے فنڈ ریزنگ مہم کے لیے اپنا تعاون دیا ہے، جو کہ 15 جون تک جاری رہے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) اور پیرس…
ترکیہ میں زلزلوں کے بعد یتیم ہونے والے بچوں کو اپنانے کیلئے ساڑھے تین لاکھ درخواستیں موصول
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اکیلے رہ جانے والے بچوں کو اپنانے کے خواہشمند خاندانوں کی تعداد تین لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔جبکہ اب تک زلزلوں میں بچھڑنے والے 1900کے قریب خاندانوں کو اب تک ملایا جا چکا ہے۔
خاندانی بہبود اور سماجی خدمات کے وزیر دیریا یانک نے گذشتہ روزجاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعادہ کیاہے کہ وزارت کے طور پر وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بچوں کی دیکھ بھال اور شناخت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں صحت کے اداروں میں زیر علاج افراد بھی شامل ہیں۔…
صدر اردوان کا یونانی صدر اور وزیراعظم سے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے ٹرین کے مہلک حادثےمیں کم از کم 36 افراد کی ہلاکت پر یونانی صدر کیٹرینا ساکیلاروپولو اور وزیر اعظم کیریاکوس میٹسوتاکس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جسے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
ترک صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق صدر نے ٹرین حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں پر بڑے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔اس سے قبل ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے بھی بدھ کی صبح اپنے یونانی ہم…
پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مسلمانوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا،…
زلزلوں سےمتاثرہ گیارہ صوبوں کی بحالی و تعمیر نو حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ صدر اردوان
البستان (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلوں سےمتاثرہ گیارہ صوبوں کی بحالی و تعمیر نو حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
وہ گذشتہ روز زلزلوں سےتباہی کا شکار ہونے والے صوبوں کے اپنے تیسرے دورہ میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دیولت باہیلی اور گریٹ یونین پارٹی (بی بی پی) کے چیئرمین مصطفیٰ دستیچی کے ہمراہ البستان میں ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر سنٹر میں خطاب کررہے تھے۔ صدراردوان نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں سے…
ترکیہ میں زلزلوں سے حفاظت کیلئے عمارتوں کا سروے شروع، استنبول میں متعدد اہم عمارتیں خالی کرانے کا فیصلہ
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے جنوب میں آنے والے جان لیوا زلزلوں کے بعدمشرقی فالٹ لائن کے قرین واقع تاریخی شہر استنبول میں خطرناک قرار دی جانے والی متعدد عمارتوں سےانخلاء شروع کر دیا گیا ہے۔جن میںہسپتال، تعلیمی ادارےاور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔
تازہ رپورٹ کے مطابق معائنے میں ناکامی کے بعد، استنبول کے سب سے اہم ہسپتالوں میں سے ایک، استنبول یونیورسٹی-آئی یو سی سیراپاساکے انخلاء کے منصوبے کا اعلان کیا گیاہے۔ جبکہ ہسپتال سے منسلک فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین نے بتایا ہے کہ انخلاء اور ادارے کے بند…