پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق براعظمی ہوا پاکستان کے بیشتر حصوں پر غالب ہے۔ ایک مغربی لہر ملک کا بالائی علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران لیہ، بہاولپور، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More