لاہور(پاک ترک نیوز) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین چودھری پرویز الہی سے ملنے کیمپ جیل پہنچ گئے ۔ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا بھی موجود تھا۔
کیمپ جیل میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کا حال احوال دریافت کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی حالات بارے بھی گفتگو کی گئی۔محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔
چودھری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔