چین :کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ،34 زخمی

 

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکے میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر 5 افراد ہلاک جبکہ 34 شدید زخمی ہیں۔

یہ حادثہ چین کے صوبے لیاؤننگ میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا۔ کیمکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے۔ دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
چینی حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ چین میں کیمیکل پلانٹس میں اصول اور ضابطے کی پیروی نہ کرنے کے باعث اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More