چین نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 700 ڈالرز کی منظوری دے دی۔چین سے رواں ہفتے رقم ملنے کی امید ہے۔
وزیرخزانہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے معمول کی تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔
پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔ یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More