ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔
پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’میٹرکس جرسی‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔میٹرکس جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہ جرسی پہن کر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہماری شاندار روایات دکھانے کیلئے تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More