رانا ثناء اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

 

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد رانا کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ آڈیو لیک پر رانا ثناءاللہ نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More