روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان رہا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 2روپے 95پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 273روپے 33پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 276 روپے 53 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More