ریاض (پاک ترک نیوز)ترکیہ اورسعودی عرب نے تاریخی ڈرون معاہدے پر دستخط کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام نے ڈرون کی تیاری کو مقامی بنانے کیلئے ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق ترکیہ کی ڈرون تیار کرنے والی کمپنی Baykar کے ساتھ معاہدہ قومی دفاعی صنعت کو سپورٹ کرنے اور ہماری مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں (سرکاری ملکیت والی سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز) کے کردار کو بڑھا دے گا۔
ترکیہ کی سرکاری ایجنسی انادولو ایجنسی (AA) نے رپورٹ کیا کہ اس معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے۔
انادولو ایجنسی کے مطاقب ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ترکیہ کے دفاعی حکام بھی موجود تھے جن میں Aselsan اور Roketsan شامل ہیں۔
اسیلسن اور روکیٹسن نے NCMS کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
بائکر کے جنرل منیجر ہالوک بائراکٹر نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے جو ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جو ممالک نئی ٹیکنالوجی تیار کرتے ہیں وہ نہ صرف فوائد حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات بھی استوار کرتے ہیں۔