ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،اسحاق ڈار

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں۔ آئی ایم ایف میٹنگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔امریکا میں اجلاس کے لیے جانا تھا جو نہیں جاسکا،اس دورے سے متعلق افواہیں پھیلا ئی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے باعث واشنگٹن میں ورچوئل میٹنگ کروں گا،ابھی بھی الیکشن ہوں گے تو 90دن میں تونہیں ہوں گے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ آیا، پنجاب الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا گیا،وفاقی حکومت کو رقم کی فراہمی کے لیے 10 اپریل تک مہلت دی گئی ،وزارت خزانہ پر رقم کی فراہمی سے متعلق اہم ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، پیرکو آئی ایم ایف سالانہ میٹنگ میں شریک ہونا تھا،وزیراعظم کی ہدایت پر میں دورہ امریکا منسوخ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More