اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ای سی سی اجلاس میں سکواش کے ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، معاونین خصوصی ، پاسکو حکام وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
سکواش کے ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورمنظور کرلی گئی۔اجلاس میں گندم کی خریداری اور اسٹاک پر بریفنگ دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں جان شیر خان کو علاج معالجے کیلئے امداد کی سمری پیش کی گئی تھی۔ای سی سی نے پاسکو کو 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹاسک دیدیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاشتکاروں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائیگی۔
گندم کے استعمال اور ذخیرہ کرنے کا میکانزم بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے کر دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے۔