بجلی 14 روپے 24پیسے فی یونٹ مہنگی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 14روپے 24پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے رواں سال بجلی کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے دو روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ تا دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بھی 79 پیسہ سے دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسہ سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کیے جائیں گے۔
دریں اثنا کے الیکٹرک صارفین کے لیے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More