نیویارک (پاک ترک نیوز)
دنیا کے امیر ترین شخص الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئیٹر)کے مالک ایلون مسک نے صدر رجب طیب اردوان کا ترکی کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول (ٹیکنو فیسٹ) میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیاہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز میلے میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں مسک نے کہا کہ وہ اگلے سال ذاتی طور پر میلے میں شرکت کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مسک کے ایکس پر پیغام کے جواب میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اگلے سال ٹیکنو فیسٹ میں ان کی میزبانی کر کے خوش ہو گا۔انہوں نے لکھا کہــ” محترم ایلون مسک ہمیں اگلے سال ٹیکنو فیسٹ میں آپ کی میزبانی کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو گی،” اردوان نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جیت کے نظریے پر مبنی ٹیک میگنیٹ کے ساتھ تعاون ترکیہ اور انسانیت کے لیے بہت اہم کردار ادا کرے گا۔اور وہ مسک کو جلددوبارہ ملنے کی امید رکھتے ہیں۔رواں ماہ کے شروع میں صدر اردوان نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے نیویارک میں ملاقات کی اور انہیں ترکیہ میں ایک فیکٹری قائم کرنے کی دعوت دی تھی۔
یاد رہے کہ اردوان اور مسک ترکیہ میں اور بین الاقوامی فورمز کے موقع پر کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں جن میں انکے مابین بظاہر دوستی پیدا ہوئی ہے ۔