پاکستان سے آٹھ ماہ میں خام خوراک کی 5 ارب ڈالر کی برآمدات

کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان سےخام خوراک کی مصنوعات کی برآمد فروری میں 35.38 فیصد اضافے کے ساتھ 702.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 518.87 ملین ڈالر زیادہ تھی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں خوراک کی سب سے زیادہ افراط زر کے باوجود رواں مالی سال کے دوران مسلسل ساتویں مہینے خام خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہواہے۔ان برآمدات نے فروری میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کو 20.2 فیصد تک پہنچا دیا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔اور اسکے نتیجے میںعوام کی خوراک کی اہم اشیا جیسے گندم، چاول، پیاز، چینی، گوشت اور سبزیوں تک رسائی محدود ہو گئی۔رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی سبزیوں جیسے پیاز، آلو اور ٹماٹر اور کیلے، سیب اور امرود جیسے پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئےہیں۔
نئے مالی سال کا آغاز خام خوراکی مصنوعات کی برآمدات میں 7.56 فیصد کی منفی نمو کے ساتھ ہوا ۔تاہم اگست میں اس میں 4.07 فیصد کی مثبت نمو ہوئی جب کہ ستمبر میں برآمدات میں مزید 60.89 فیصد، اکتوبر میں 59.90 فیصد، اکتوبر میں 60.65 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر، دسمبر میں 111.63 فیصداور جنوری میں 105.29فیصد اضافہ ہوا۔چنانچہ خوراک کی برآمدات مالی سال 24 کے پہلے آٹھ مہینوں میں 54.05 فیصد بڑھ کر 4.96 ارب ڈالر ہوگئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینوں میں 3.22 ارب ڈالر تھیں۔
وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران کیلے اور پیاز سمیت خوراک کی برآمدات پر عارضی پابندی کا مقصد ماہ مقدس کے دوران ان ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More